Main Menu

تنوير احمد کی تاحال گرفتاری نظامِ انصاف پہ سواليہ نشان، قومی آزادی رياستی عوام کا حق ہے، فورا رہا کيا جاۓ، پی اين اے

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات نے معروف صحافی تنوير احمد کی تاحال غير قانونی گرفتاری پہ شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اُنکی گرفتاری بزدلانہ فعل ہے اور تنوير احمد کی تاحال گرفتاری نظامِ انصاف پہ سواليہ نشان ہے۔ قومی آزادی رياستی عوام کا حق ہے اور انہيں فورا رہا کيا جاۓ۔ پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات کے ترجمان کی جانب سے جاری بيان ميں پی اين اے عرب امارات کے چيئرمين سردار جنید احمد ، آرگناہزر شاہد اختر ، سيکرٹری ماليات زاہد افضل، معاون سيکرٹری ماليات خان الیاس ، امجد کیانی، شکيل اسلم، وسيم حيدر، وحيد خان و ديگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئين کے مطابق رياست جموں کشمير پاکستان کا حصہ نہيں پھر پاکستان کے جھنڈے لہرانا کيسے آئينی ہے جسے اُتارنے کی پاداش ميں تشدد اور گرفتاری عمل ميں لائ گئ؟ رہنماؤں کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام کو لالی پاپ دينا بند کيا جاۓ، رياستی وحدت پہ کوئ سودے بازی قبول نہيں۔ رئنماؤں نے تنوير احمد اور محمد سفير کی فی الفور اور غير مشروط رہائ کا مطالبہ کيا۔ رئنماؤں نے کہا کہ قومی آزادی رياستی عوام کا پيدائشی حق ہے، اتحاد کے زريعے ہی منزل پائ جا سکتی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جدوجہد يقيناً کٹھن معاملہ ہے اس ميں گروہ بندی و سہل پسندی نہيں چلتی بلکہ اتحاد و تنظيم اور بہتر حکمتِ عملی سے قومی آزادی کی تحريکوں کو منطقی انجام تک پہنچايا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی آزادی رياست جموں کشمير کے عوام کا پيدائشی حق ہے جسے کوئ نہيں چھين سکتا اور نہ ہی يہ حق چھيننا کسی کے بس کا روگ ہے۔ تنوير احمد کيس شروعات ہيں اس ليے آزادی پسند متحد و منظم ہوں۔ رئنماؤں نے تنوير احمد کی فی الفور غير مشروط رہائ کا مطالبہ کرتے ہوۓ مزيد کہا کہ پیپلز نيشنل الائنس عوامی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *