Main Menu

مظفرآباد اور گلگت کو دو انتظامی حصوں میں تقسیم کرنے کا مقصد پاکستان کے قبضے کو تحفظ دینا ہے؛ رحيم خان

Spread the love

مظفرآباد اور گلگت کو دو انتظامی حصوں میں مستقل طور پر تقسیم کئے رکھنے کا مقصد اس خطے کے وسائل اور سرمایہ پر اسلام آباد پنڈی کے قبضے کو تحفظ دینا ہے اور غیر ریاستی لوگوں کو آباد کر کے ریاست کے (سٹیٹ سبجیکٹس) شہریوں کو اقلیت میں بدلنا ہے اور جو بھی سہولت کار اس تقسیم کو جاری رکھنے کے لئے پنڈی اسلام آباد کا ساتھ دے رہے ہیں وہ اپنے دھرتی کے مفادات کے خلاف کھڑے ہیں اور اپنے وطن سے دشمنی کر رہے ہیں ۔
عبوری صوبے اور آزاد کشمیر کے نام پر قابض ریاست اس خطے کو دو حصوں میں تقسیم رکھ کر, وسائل کو ستر سال کے بعد بھی مستقبل طور پر لوٹنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اس کو اور نہ ہی اس منصوبے میں شامل سہولت کاروں کو جموں کشمیر گلگت بلتستان کی دھرتی معاف کرے گی اور نہ ہی دھرتی کے وفادار بیٹے اور بیٹیاں معاف کریں گی, دھرتی کے وفادار سچے لوگ, لاکھوں شہدا کے خون کو, سہولت کاروں کی اولادوں کی عیاشیوں کے لئے رائیگاں نہیں جانیں دیں گے اور ویسے بھی جو لوگ اپنی ذاتی فائدے کے لئے اپنی دھرتی سے غداری کرتے ہیں وہ اس دھرتی میں رہنے کا حق کھو دیتے ہیں, اس لئے یہ دھرتی نہ تو اس تقسیم کے جرم میں شریک سہولت کاروں کو پناہ دے گی اور نہ ہی سہولت کاروں کی اولادوں کو۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *