Main Menu

فاروق حيدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چُکے، سرکاری ملازمين کی ن ليگ ميں بھرتی عوام سے کھلواڑ ہے، حسنين کاظمی

Spread the love


يو اے ای (ويب ڈيسک) امیدوار اسمبلی حلقہ 5 جہلم ویلی سید حسنین کاظمی نے کہا ہے کہ گُڈ گورنس کی اعلی مثال ، وزیراعظم آزادکشمیر سرکاری ملازمین سے ن لیگ میں اعلان کروا رہے ہيں۔ گزشتہ روز اخبارات کو جاری اپنے بيان ميں اُنکا کہنا تھا کہ وزير اعظم آزادکشمير سرکاری ملازمين کو ن ليگ ميں شامل کر کے کيا پيغام دينا چاہتے ہيں؟ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ شفیق جو محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں اور ن لیگ کے متحرک کارکن ہیں نے صاحبزادہ مسعود عارف سے ن لیگ میں اعلان کروایا جو کہ محکمہ برقیات میں کلرک ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے جیسے وزیراعظم سرکاری ملازمین سے سیاست کروانا چاہتے ہیں چیف سیکرٹری اور متعلقہ سرکاری عہدے دار بھی شاید سیاست میں مصروف ہیں اس لیے کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔

فاروق حيدر ايک حاضر سروس سرکاری ملازم کو ن ليگ ميں شموليت پر ہار پہنا رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ايسے اقدامات رياستی آئين سے متصادم اور عوام سے کھلواڑ ہيں۔ ایسے سرکاری ملازمین کو وزیراعظم کا مکمل آشیر باد حاصل ہے یہی وہ کالی بھیڑیں ہیں جو سرکار سے تنخواہ لے کر قوم کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ وزیراعظم فاروق حيدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور سیاسی طور پر ناکامی کا شکار بھی۔ انہیں اتنا بھی ہوش نہیں کے حاضر سروس سرکاری ملازم کو ن لیگ میں اعلان کروانے اور گلے میں ہار ڈالنے کا مطلب تمام سرکاری ملازمین کو سیاست میں حصہ لینے کی کھلی چھٹی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ايسے اقدامات کا خود نوٹس ليں چونکہ سرکاری ملازمين عوام کے خادم ہيں اور اُنکی تنخواہ و سہوليات کے اخراجات عوام کی جيب سے جاتے ہيں کسی ليڈر کے زر خريد غلام نہيں ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ عوامی حقوق و اختيار کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھيں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *