نکیال : پانی ٹینکر ڈرائیور کا قتل،پانی سميت ديگر عوامی مسائل بارے پیر کلنجر کمیٹی کی منصور قادر سے ملاقات ، تعاون جاری رکھنے کا مطالبہ ، مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرينگے ، سماج بدلوتحريک
نکیال (ويب ڈيسک )
نکیال،فتح پور تھکیالہ سماج بدلو تحریک پیر کلنجر کمیٹی کے نمائندہ وفد، ممبر سی سی سماج بدلو تحریک کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ،ممبر و منتظم پیر کلنجر کمیٹی ساجد حسین چودھری ،ممبر سی سی سماج بدلو تحریک و ڈپٹی سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب مجیب عالم پر مبنی نے گزشتہ شب پیر کلنجر ٹوریسٹ ریسٹ ہاوس میں سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ و پبلک ہیلتھ منصور قادر ڈار سے خصوصی ملاقات کی اور نکیال کے بنیادی و کرنٹ عوامی مسائل، پانی کی قلت و ترسیل، بجلی کی کم ویلٹیج، واٹر سپلائی اسکیم کے تعطل،پیر کلنجر روڈ پر موجود اندھے موڑ اور بنیادی رکاوٹیں،سیاحت کے مسائل اور تحصیل و حلقہ کی سیاحتی صورتحال، تعلیمی و سرکاری ادارہ جات کی عمارتوں کے مسائل و معاملات، نئی تعمیر و کشادہ کی جانے والی سڑکوں کی ناقص تعمیر و غیر تسلی بخش صورتحال ،نکیال میں سیز فائر لائن کے عوام کے اصل و حقیقی مسائل ،نکیال میں ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام و منصوبہ جات کی شروعات و ضرورت ،جاری منصوبہ جات کی صورتحال اور سماج بدلو تحریک کے تحفظات سمیت نکیال میں پانی کے مسائل عورتوں کی حالت زار و استحصال اور پانی کی قلت و کمی کو پورا کرنے کا آئندہ کا لائحہ عمل و اہم تجاویز اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازم کی کوٹلی سے پانی کے ٹینکر کو لانے ،روڈ کی خرابیوں کی وجہ سے ہلاکت سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ و شکایات و بلڈنگ نکیال و کوٹلی کی خامیوں و ناکامیوں پر بڑی تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مکمل طور آگاہ کیا۔
سوشل ميڈيا پر جاری تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ و پبلک ہیلتھ منصور قادر ڈار گذشتہ روز نکیال میں جاری منصوبہ جات کے معائنہ و پانی کے بنیادی مسلہ کا جائزہ لینے کے لئے نکیال کے دورہ پر تھے، شام کے وقت نکیال بلدیہ ٹاؤن ہال میں محکمانہ بریفنگ کے بعد ایک رات کے قیام کے لئے وہ پیر کلنجر ریسٹ ہاوس تشریف لے گے ،پیر کلنجر ریجن اس وقت پانی کی شدید قلت کے بحران سے دوچار ہے ،خواتین کئی میلوں دور سروں پر کا ی کے مٹکہ اٹھا کر لانے پر مجبور ہیں ،ٹورسٹ ہاوس میں ہانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ و محکمہ شاہرات و ایڈمنسٹریشن نے کوٹلی سے پانی کا بڑا ٹینکر منگوایا ،جو کوٹلی سے نکیال پہنچنے کے بعد پیر کلنجر روڈ پر واقع ریسٹ ہاوس کے قریب ہی راجہ موڑ، ڈلیاں کے مقام پر عین بڑی لمبی مشکل چڑھائی میں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ،تنگ موڑ اور بڑے کھڈوں کی وجہ سے پیچھے گرنے کی وجہ سے بڑی کھائی میں جا گرا ،ٹینکر کی آواز سنتے ہی مقامی و سماج بدلو تحریک کے رضاکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی،ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا گیا جو تھوڑی دیر بعد وفات پا گیا ۔جس پر شرکاء و رضاکاروں نے سخت احتجاج کیا اور موقع پر آنے والے آفسیران آفتاب کو گھیراو کیا ۔بعد ازاں سماج بدلو تحریک پیر کلنجر کمیٹی نے سیکرٹری منصور قادر ڈار سے ملاقات میں اس سانحہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس واقعہ پر غفلت و مجرمانہ روپے و عمل کی بدولت قتل بارے سوالات کیے ،اور بتایا کہ قتل کی بنیادی وجوہات پانی کا مسلہ،ٹینکر کو کوٹلی سے کیوں منگوایا گیا ؟اور روڈ کی انتہائی خراب حالت اور متعلقہ محکمہ جات کی انتظامیہ کی غفلت و ذمہ دار کو سامنے لایا ۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری منصور قادر ڈار نے کہا کہ میں اپنے دورہ پر تھا منصوبہ جات کا جائزہ لینا تھا ،اور پیر کلنجر ریسٹ ہاوس میں رات کا قیام پانی کے مسلہ کو قریب کے مشاہدہ کے طور پر جاننے و دیکھنے کے لئے بنایا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ ٹینکر کو کوٹلی سے منگوایا گیا ،اور اتنے کو بھلا مجھے کیا ضرورت تھی میں نے آدھی رات تک ہی قیام کرنا تھا اور ایک گیلن پانی ہی میری ضرورت کے لئے کافی تھا میں اس حادثہ پر گہرے صدمہ سے دوچار ہوں ،سخت افسوس ہوا اور واقعی موت کی بنیادی وجہ پانی کی قلت و مسلہ اور سڑک کی خراب حالت ہی ہے ، جو قابل مذمت ہے ۔سماج بدلو تحریک کے وفد نے باور کرایا کہ نکیال و کوٹلی کی ادارتی ایڈمنسٹریشن خصوصا محکمہ شاہرات و پبلک ہیلتھ نکیال و کوٹلی کی ایڈمنسٹریشن کی نااہلی ،ناتجربہ کاری، بے حسی و سنگین غفلت،عدم دلچسپی و عدم توجہی کے باعث ایک انسان کی موت ہوئی ہے، پبلک ہیلتھ کوٹلی کے ایکسین نے خود اپنی نگرانی میں ٹوریسٹ ریسٹ ہاوس کے ساتھ واقع سیاسی سماجی و تاجر راہنماء خورشید عالم چودھری کے گھر سے 8 پانی کے بڑے گیلن لے کر گے اور کہا کہ اتنا پانی کافی ہے انھیں بتایا گیا کہ جیب گھر میں موجود ہے اگر پانی کی جتنی ضرورت ہو تو بتائیں تاکہ پانی فراہم کر دیا جائے جیسا کہ اکثر رضاکارانہ طور پر فراہم کیا جاتا ہے، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کے باوجود کو نے اور کیوں پانی کا ٹینکر کوٹلی سے منگوایا ؟ اس پر انکوائری کمیشن تشکیل دینا چاہئے۔
وفد نے نکیال بازار سمیت پیر کلنجر و ٹاون ایریا و کالونیوں و پانی کے تمام قلت والے علاقہ جات کے مسائل بارے آگاہ کیا ،خواتین کی حالت زار، مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے خواتین کی تصاویر ،وڈیو اور انٹرویو دیکھائے،جس پر انہوں نے ایک ماہ کے اندر پیر کلنجر واٹر ٹینک اسکیم چلانے، نئی موٹرز و پانی کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی،وفد نے تجویز دی ہے کہ موہڑہ دھروتی دھرتی سے پانی نکیال بازار و نشیبی علاقہ جات،بنالہ، موہڑہ،پنھاکا،ہٹلی و درجنوں علاقہ جات کو جبکہ داتوٹ سے بذریعہ پیر کلنجر سوبن، بھائی دھڑہ، اندروٹھ، گھمب، ماہل ،جیر و دیگر علاقہ جات کو پانی انتہائی کم قیمیت پر فراہم کیا جا سکتا ہے جس سے 50 ہزار سے زائد آبادی مستفید ہو سکتی ہے ۔اس پر انہوں نے جلد فزبیلٹی رپورٹ بنانے کا حکم دیا ۔انہوں نے وعدہ کیا اور حکام کو آڈر دیا کہ نکیال کی عورتوں کے سروں سے پانی کے مٹکے ضرور اتریں گے۔سماج بدلو تحریک نکیال کی طرح عوام بھی تعاون کرے اور پانی کا معقول بل دیں۔وفد نے پیر کلنجر روڈ محکمہ برقیات کے ساتھ واقع محکمہ پبلک ہیلتھ کی عمارت کی جو چار دیواری تجاوز کر کے بنائی گی اس کی وجہ سے تین حادثے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے فوری اس رکاوٹ دور کرتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔اور جہاں حادثہ ہوا اس پر موجود رکاوٹ دور کرنے اور راجہ موڑ سے لنک روڈ کو مین روڈ کو تعمیر کرنے پر زور دیا ۔نکیال میں ہاوسنگ سوسائٹی اسکیم کا جلد آغاز کیا جائے کے سوال پر کہا کہ کوٹلی کے منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نکیال میں بھی شروع کیے جائیں گے،سیاحت کے حوالہ سے تجاویز و مسائل اور اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ۔نکیال کی عمارتوں، اور سڑک کی تعمیر بارے عوامی تحفظات سے آگاہ کیا۔بجلی کی کمی و کم وولٹیج بارے انہوں نے اس مسلہ کو فوری حل کرانے کا عزم کیا۔نکیال و کوٹلی کے متعلقہ محکمہ جات کی خرابیوں، ناکامیوں اور مسائل بارے نشاندہی کرائی گی۔بعد ازاں سیکریٹری منصور قادر ڈار کو سماج بدلو تحریک کی عوامی مسائل بارے پر امن جمہوری جدوجہد اور خواتین کے سروں سے پانی کے مٹکے اتارو مہم بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے نوجوان کے نیک جذبات پر اظہار مسرت کیا اور عوامی سطح سے مسائل کے خاتمہ کے لئے مجموعی تعاون جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ۔سماج بدلو تحریک پیر کلنجر کمیٹی ،سینٹرل کمیٹی سے مشاورت کے بعد اب نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More