Main Menu

ميرپور روپيال ميرج ہال زمين بوس، بڑے پيمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

Spread the love

روپيال ميرج ہال کی گرنے سے پہلے فائل فوٹو

ميرپور (ويب ڈيسک) چکسواری کے روپیال میرج حال کی تین منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہوگئی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ سوشل ميڈيا رپورٹس کے مطابق روپیال میرج ہال چکسواری کے مالک چودھری ندیم حسین روپیال،منیجرسرداروقاراحمداپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمارت کے اندرتھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی۔ نکالے جانيوالے زخميوں کے مطابق عمارت ميں 80 کے قريب لوگ موجود تھے۔

سوشل ميڈيا صارفين اس بارے ميں شديد غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہيں۔ اُنکا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم اپریزنگ کے نتائج ہيں جو روپیال میرج حال کی تین منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہوگئی ہے اور درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ضلع میرپور میں زلزلے، زمین کا سرکنا، زمین تعمیر کے قابل نہ رہنا اور اب بلڈنگ کا گرنا ۔ صارفين کا سوال ہے کہ ان سب کا کون اسکا زمہ دار ہے؟

آپریزنگ کے وقت ضلع میرپور کے پرامن احتجاج کرنے والوں کی آوازیں بزور جبر دبا دی گئیں تھیں مگر آج سارا ضلع روز موت کے دروازے پر کھڑا ہے۔ ياد رہے اس بارے ميں ميرپور بچاؤ تحريک بھی عوامی حقوق کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *