ليگل ايگل لائرز مومنٹ اور پروگريسو لائرز فورم کی جانب سے کورونا ايس او پيز کے تحت سندھ بھر ميں عدالتيں پورے وقت کے لئے کھولنے کی مانگ
کراچی (ويب ڈيسک) ليگل ايگل لائرز مومنٹ اور پروگريسو لائرز فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور اُسکے بعد پريس کانفرنس کا بھی انعقاد کيا گيا۔ احتجاج کرنيوالے وکلاء کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح اپنی انتہا کو پہنچ چُکی ہے اور عام شہريوں کو عدالتوں کی بندش کی وجہ سے شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاج کرنيوالے وکلاء کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پيدا ہونيوالی صورتحال کے نتيجے ميں پوری دُنيا لاک ڈاؤن کا شکار ہوئ اور عدالتيں بھی اس صورتحال سے نہ بچ سکيں اور ابھی تک محض جزوی طور پر کام کر رہی ہيں۔ اس صورتحال ميں وکلاء نے سندھ بھر کی عدالتوں کے مکمل وقت کے لئے کام کرنے کی مانگ کی ہے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More