Main Menu

پندرہ جولائ کے شہداء عظيم ، بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ ہيں، مير محمد علی

Spread the love

نواب نوروز خان کی فائل فوٹو

پندرہ جولائ 1960 کے شہيدوں کی آج ساٹھويں برسی ہے۔ آج کے دن بلوچوں کے ساتھ ہونيوالی ناانصافيوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے سات بہادر بلوچوں کو حيدر آباد اور سکھر کی جيلوں ميں پھانسی دے دی گئ تھی۔


بلوچوں کے لئے نواب نوروز خان اور ديگر سات شہدا ميں نواب نوروز خان کا سب سے بڑا بيٹا بٹّے خان زرکزئ، سبزل خان زرکزئ اور غلام رسول نيچاری کو سکھر جيل ميں تختہ دار پر لٹکا ديا گيا تھا۔ جبکہ جام جمال خان زہری، مستی خان موسيانی، ولی محمد زرکزئ اور بہاول خان موسيانی کو 15 جولائ 1960 کو حيدر آباد جيل ميں پھانسی دے دی گئ تھی۔ يہ شہدا اس بات کی علامت ہيں کہ ناانصافی کے آگے کسی قيمت جُھکنا نہيں ہے بلکہ اپنی آزادی پر ہونيوالے مظالمانہ حملوں کے خلاف ہر صورت لڑائ لڑنی ہے چاہے اس مقدس راستے پر چلنے کی جو بھی قيمت چُکانا پڑے مگر کسی قيمت جُھکنا نہيں ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *