Main Menu

اہلیان باغ متوجہ ہوں ، مير اکبر عظيم مسيحا ہيں ؛ تحرير: ابرار خان

Spread the love


اسرائیلی اور امریکی ایڈیٹنگ سوفٹ ویئر کی پرزور مذمت کرتے ہیں جس کی مدد سے موساد نے انتہائ سادہ اور پر وقار بچوں کو “سور کے بچے” بنا کر رکھ دیا۔

تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر راہبر منزل سردار میر اکبر صاحب کی شیریں اور پر مسرت گفتگو کو شر انگیز بنا کر نرنندرا مودی آزادی کے دیوانوں کو ورغلا نہیں سکتے ۔

کوٹلہ گھانکرا، رتنوئ سے لیکر ساہلیاں تک موٹر ویز کا جال ، شہر کا مثالی ترین نظام انعکاس اور پریشاں ٹمبر مافیا کی ویران آرا مشینیں ہمارے عظیم وزیر کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

لیڈرز روز روز محبت سے گفتگو نہیں کرتے، سمندر پار برتن مانجنے والے بیوقوف اپنے عظیم مسیحا کی پھستلی زبان اور بڑتے ہوے سرمائے پر حاسدانہ نظر رکھنے کے بجائے حضور کے کار ہاے نمایاں پر نظر رکھیں۔ اور اگر کچھ نظر نہ آے تو مشتاق منہاس صاحب کے بناے گئے ہارٹ انٹر نیشنل ہسپتال کے شعبہ بصارت میں کچھ عرصہ داخل رہ کر اپنی سیاسی بصیرتوں کا علاج کروائیں، شرطیہ افاقہ ہو گا۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *