Main Menu

باغ، حکومت کی جانب سے تين کروڑ روپے اپنے چہتوں ميں تقسيم ، محکمہ لاہيو سٹاک کی سکيموں ميں بڑے پيمانے پر خُرد بُرد کا انکشاف

Spread the love


باغ (ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير کے ضلع باغ ميں لیگی حکومت کی جانب سے 3کروڑ روپے وزرا ء کے چہتوں میں تقسیم کرنے کا انکشاف۔محکمہ لائیوسٹاک باغ نے قانونی ضابطے کو پاوں تلے روندتے ہوئے فرضی ڈیری فارمرز ظاہر کرکے کروڑوں روپے لیگی کارکنوں میں تقسیم کردئیے فی حلقہ ایک ایک کروڑ روپے تقسیم کیے گے چند افراد کے علاوہ مسلم لیگ ن کے اہم راہنماوں نے دس دس لاکھ روپے کی گائے اور بھینس خرید کرپنجاب میں ہی فروخضت کردی۔ مقامی ميڈيا ذرائع نے بتایا ہے کہ کروڑوں روپے کے جانور سہرائے عالمگیر سے مہنگے داموں خریدی جو وہاں ہی ان کے کانوں پر سرکاری ٹیگ لگا کر فوٹو بنا کے فروخت کر لی اور سرکاری ٹیگ واپس لے آئے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پالیسی کے مطابق جانوروں کی انشورنس بھی تھی جسے اب یہ نوسربازی کے تحت حاصل کرنے کے لیے محکمہ امور حیوانات کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگے لیگی سیاسی کارکنوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی اس سرکاری سکیم کو بہتی گنگا تصور کرتے ہوئے اس میں ہاتھ رنگے اور محکمہ لائیوسٹاک باغ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گڈگورننس کی پالیسی کی منعظم سطع پر دھجیاں بکھر دیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ امور حیوانات کی اس جعل سازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروئی عمل میں لائی جائے ان حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ امور حیوانات باغ کے مقامی آفیسر پر دیکھ سنگین نوعیت کے الزامات لگ چکے مگر بیورو کریسی میں گہرے روابط ہمیشہ انھیں فیور کرجاتے ہیں مقامی فارمرز نے محکمے کے خلاف احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *