سردار مير اکبر کی حلقے ميں کارکردگی صفر، اپوزيشن جماعتوں کے اقدامات پر گالياں دينا شروع، اوورسيز کشميریوں کی بھی تضحيک کر دی
باغ (ويب ڈيسک) حلقہ شرقی باغ سیاسی سرگرمیوں کی آماج گاہ بن گیا اور وزیر جنگلات و فشريز بھی عوامی اجتماعات سے مخاطب ہونا شروع ہوگے۔ مقامی خبررساں زرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق سردار میراکبر خان کو حلقہ شرقی میں سخت مشکلات کاسامنا ہے اور انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اقدامات پر گالیاں دینا شروع کردیں ہيں۔ سیاسی پروگرامات میں سردار میراکبر خان اخلاقیات سے گری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی بیرون ملک میں محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو برتن صاف کرنے کا طنز سردار میراکبر کو مہنگا پڑھ سکتا ہے۔ خواجہ گانگرہ میں عوامی چندے پر تعمیر سکولز کی سرکاری سطع پر اپگریڈ نہ ہونے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہائی سکول سے انٹرکالج اور پرائمری سکول سے مڈل سکول بننے والے اداروں کی ڈی اپگریڈیشن پر عوام وزیر موصوف کے خلاف برس پڑے سیور ٹو رتنوئی خواجہ گانگرہ،ڈنہ نیزہ گلی سڑکوں کی خستہ حالی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع مہیا نہ ہونے سے پڑھ لکھا طبقہ وزیر جنگلات کے خلاف سیخ پا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سیور کے مقام پرسردار قمر نے ہائی سکول کو انٹر کالج کادرجہ دیا اور گانگرہ پرائمری سکول کو مڈل تو ن لیگ کی حکومت نے انھیں ڈی گریڈ کردیااسی طرح سرکوں کی ابتر صورت حال پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگارنہ ملنے پر مقامی آبادی وزیر جنگلات کے خلاف سخت سیخ پا تھے مقامی آبادی یہ یقین ظاہر کررہی تھی کہ وزیر جنگلات سڑکوں کی بہتری تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن،ہسپتال،سمیت دیگر ادارہ جات پر ایک میگا پراجیکٹ لے کے آئے مگر خواجہ اور کیالاں کے مقام پر جلسہ میں تنقید در تنقید پر یوتھ ایکشن فورم سمیت مقامی لوگوں نے سخت دکھ کا اظہار کیا اور وزیر جنگلات نے ساری گفتگو گالیوں کے گرد گھوما دی جس پر سردار اصغر اور سردار جانگیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ غیراخلاقی گفتگو،گالیوں اور دیار غیر میں آباد کشمیری کمیونٹی کے خلاف بازاری زبان پر معافی مانگیں اور ویڈیو پیغام جاری کریں نہیں تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جلد اس ایشو پر پریس کانفرنس کریں گے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More