Main Menu

باغ، نڑيولہ ميں آتشزدگی، دو مکانات جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان ، وزيرِ اعظم و مخير حضرات سے مالی مدد کی اپيل

Spread the love

باغ، نڑيولہ ميں آتشزدگی، دو مکانات جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان ، وزيرِ اعظم و مخير حضرات سے مالی مدد کی اپيل

باغ (ويب ڈيسک) باغ کے نواحی گاؤں دھار نڑیولہ میں آتش زدگی کے نتيجے ميں دو مکانات جل کر خاکستر،لاکھوں کے زیورات،کاغذات اور دیگر سامان بھی آگ کے شعلوں کی نظر ہوگیا،وزیراعظم آزاد کشمیر،ڈپٹی کمشنر باغ اور مخیر حضرات آتش زدگی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کریں۔مقامی نيوز سے موصول تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھار نڑیولہ کے رہائشی حاجی محمد شریف کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی آگ کے شعلوں نے قریبی دوسرے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کے محمد شریف کے بھائی گل احمد کا تھا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے آگ کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے گھروں میں موجود زیورات،کاغزات سمیت دیگر سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا معلوم ہوا ھے کہ ان دونوں کھروں کا کم سے کم 70 سے کم80لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا اور زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ کے ڈھیر مین بدل گئی،وزیراعظم آزاد کشمیر،ڈپٹی کمشنر باغ اور مخیر حضرات آتش زدگی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کریں






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *