اتنی درندگی اور وحشت کیوں؟ تحریر : عاطف کاظمی
باغ آزادکشمیر افسوسناک خبر باغ کے نواحی گاؤں بنی منہاساں کے رہائشی فاروق منہاسں جو اپنی ھی زمین کے ایک ٹکڑے کے تحفظ اور اس ضمن میں ھونے والے جھگڑے میں زخمی ھو گئے تھے اور شدید زخمی حالت میں اسلام آباد پمز ھسپتال میں زیر علاج تھے ان کے سر میں بری طرح چوٹیں آئی تھیں کئی ھفتے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آخر کار وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔۔۔یہاں دل کو ھلا دینے والی ایک بات جو قابل ذکر ھے کہ یہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اور کئی بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا مرحوم کی ماں جو دونوں آنکھوں کی بینائی سے تقریباً محروم ھیں اور انہیں اپنے بیٹے کے اس قدر زخمی ھونے کی بھی صحیح سے اطلاع نہیں تھی اور نہ پمز ھسپتال میں زیر علاج ھونے کی خبر, ان کئی ھفتوں میں وہ اپنے لخت جگر کی آواز سننے تک کو ترس گئی تھیں اور معلوم ھوا ھے کہ وہ صبح شام دن و رات اٹھ کر اس کے بستر جہاں وہ سوتا تھا جاتیں اور بستر پر ھاتھ پھیر کر گھر والوں سے پوچھتیں کہ میرا فاروق کدھر ھے لیکن آنکھوں کی بصارت سے محروم اور اس اکلوتے بیٹے کی ماں کو کیا خبر کہ وہ کس کرب مشکل اور زندگی کے آخری سانس لے رہا ھے زخموں سے چور فاروق منہاس آخر والدین بہن بھائیوں رشتہ دار و اقارب کوافسردہ چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا کو چھوڑ گیا ۔۔۔۔اب اس نے واپس نہیں آنا نہ کوئی وھاں سے پلٹا نہ پلٹ سکتا، مگر دکھوں کے زخموں سے چور اس کے لواحقین اس کے قتل کے ذمہ داروں سہولتکاروں کے خلاف کاروائی کے متلاشی اور منتظر رہیں گے۔۔؟اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More