Main Menu

تعليمی فیسوں کے مسائل اور طلباء تحریک، تحریر: الیاس JKPNP

Spread the love


نام نہاد آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی کی طرف سے طلباء کو بھاری برقم فیس چلان جاری کرنے پر جامعہ جموں کشمیر کے طلباء نے احتجاج کا اعلان کیا ہے،اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ جموں کشمیر نے اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوۓ طلباء تحریک کے آغاز کا اعلان کیا ہے،طلباء ایکشن کمیٹی کا یہ موقف ہے کہ طلباء کو در پیش مسائل کو فی الفور حل کیا جاۓ،اور ایکسٹرا چارجیز کو ختم کیا جاۓ،فیسوں میں اضافے کے مسائل کو لیکر 15 جولائی سے غیر معینہ مدت تک جامعہ جموں کشمیر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے،
طلباء ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی کال کو لیکر دیگر اضلاع اور تعلیمی اداروں کے طلباء کو اس تحریک کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا چاہیے،کیونکہ فیسوں میں اضافے اور دیگر مسائل کا تعلق محض کسی ایک کلاس یا کسی ایک مخصوص ادارۓ کے طلباء کے مساٸل نہیں ہیں بلکہ تمام طلباء کے مسائل مشترک اور یکساں ہیں،مشترک اور یکساں مسائل پر تحریک اور جدوجہد بھی مشترک بنتی ہے،اس لیے 15 جولائی سے طلباء ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوۓ دیگر اضلاع کے طلباء کو بھی اپنے اپنے اضلاع میں احتجاج منظم کرنے چاہیے گو کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارۓ بند ہیں لیکن کالج اور یونیورسٹی کی سطح کے طلباء کے لیے تعلیمی ادارۓ کا بند ہونا کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے۔
تمام طلباء اور یوتھ آرگنائزیشنز کو محض میڈیا کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر اس تحریک کے ساتھ جڑت پیدا کرتے ہوۓ طلباء کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے،
اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی طلباء مسائل کے حل کے لیے طلباء تحریک میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہیے چونکہ والدین ریاست کی جانب سے لگاۓ گئے تمام ٹیکس اس لیے ادا کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کو تعلیم مفت معیاری اور یکساں میسر ہو،باعزت روزگار اور جدید نوعیت کا مفت علاج میسر ہو،لیکن یہاں تو اس کے بدلے میں بھاری برکم فیس وصول کی جا رہی ہے کورونا نے عوام کی معاشی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اوپر سے ریاست مزید خون نچوڑ رہی ہے،
یہ مسلہ محض طلباء کا مسلہ نہیں ہے بلکہ ہر اس شہری کا مسلہ ہے جو ریاست کو ٹیکس ادا کر رہا ہے،آؤ سب مل کر طلباء کی اس تحریک کو جاندار تحریک بنائیں ایسی تحریک جو مستقبل کو لیکر غریب و محکوم عوام کی نجات کی تحریک بن جاۓ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *