Main Menu

آزاد حکومت کا ہايئڈروپاور منصوبوں ميں محض منشی کا کردار ہے، ہمارے وسائل تباہ کرنا و لُوٹنا بند کرو، حبيب الرحمن

Spread the love


سابق ترجمان جے کے پی این پی کامريڈ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر کے ایک اور معاہدے پر آزاد پتن (پونچھ) پاور پراجیکٹ پر مزید وسائل چھیننے کے لئے دستخط ہوئے ، کوئی بھی ان معاہدوں میں آزاد جموں کشمیر حکومت کے کردار کی وضاحت کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد کشمير کی حکومت ان منصوبوں ميں اپنے کردار سميت معاہدات کو عوام کے سامنے لائيں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے دریاؤں کو بیچنے کے لئے چوری کررہا ہے ، ان دریاؤں کی ملکیت صرف نام نہاد (آزاد) جموں کشمیر کے لوگوں کو جاتی ہے ، ان چوری معاہدوں کو بند کرو ہماری زمین اور وسائل کو تباہ کرنا بند کرو۔
انہوں نے جاری بيان ميں کہا کہ نام نہاد آزاد حکومتی کے دلال حکمران صرف بے توقير اقتدار کے لئے مُنشی گيری کا کردار ادا کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل ميں ہمارے وسائل اور زمينيں ہی نہيں ہم سے چھينيں جا رہيں بلکہ ہمارے جنت جيسے ماحول کو بھی آگ لگائ جا رہی ہے جس کا اندازہ عوام کو آنيوالے وقت ميں ہو گا۔ پانی اکيسويں صدی کا تيل ہے اور ہمارے پانيوں کو چوری کر کے اس پہ مختلف منصوبے بناۓ جا رہے ہيں اور عوام کو کانوں کان خبر تک نہيں۔ انہوں نے عوام سے اپيل کی ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کی خاطر سامراج اور اسکے آلہ کاروں و دلالوں کی سازشوں کے خلاف کھڑے ہوں ورنہ افسوس سے ہاتھ ملتے رہيں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *