Main Menu

Tuesday, July 7th, 2020

 

آزاد حکومت کا ہايئڈروپاور منصوبوں ميں محض منشی کا کردار ہے، ہمارے وسائل تباہ کرنا و لُوٹنا بند کرو، حبيب الرحمن

سابق ترجمان جے کے پی این پی کامريڈ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر کے ایک اور معاہدے پر آزاد پتن (پونچھ) پاور پراجیکٹ پر مزید وسائل چھیننے کے لئے دستخط ہوئے ، کوئی بھی ان معاہدوں میں آزاد جموں کشمیر حکومت کے کردار کی وضاحت کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد کشمير کی حکومت ان منصوبوں ميں اپنے کردار سميت معاہدات کو عوام کے سامنے لائيں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے دریاؤں کو بیچنے کے لئے چوری کررہا ہےRead More


نيلم جہلم کا سودا کرنے کے بعد فاروق حيدر کا آزاد پتن منصوبے پر بھی سر تسليمِ خم، اقتدار کے لئے آزادکشمير چين، واپڈا کو تحفہ دے سکتے ہيں، میر افضال سلہریا

دريا بچاؤ تحريک کے سينئر رہنما میر افضال سلہریا نے کہا ہے کہ فاروق حيدر نيلم جہلم کا سودا کرنے کے بعد آزاد پتن منصوبے پر بھی سر تسليمِ خم کر چُکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد وزير اعظم اقتدار کے لئے آزادکشمير چين اور واپڈا کو تحفے ميں بھی دے سکتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ آڈيو کال ليک والا معاملہ محض عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کبھی مسیحا کبھی آقا کبھی رہبر رہے ہیں کشمیر تیرے قاتل بھی کتنے معتبر رہے ہیں وزیراعظم جوRead More


آزاد جموں و کشمیرمیں انسانی زندگی کی قیمت پر بجلی کی پیدوار، تحریر:شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ

پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ توانائی کا بحران بھی شدید نوعیت اختیار کر چکا۔ گیس و دیگر اہم توانائی کے ذرائع سے توانائی کے حصول میں حکومتیں ناکام ہو چکیں۔توانائی کی اس کمی کو پورا، سی پیک کی تکمیل کے لیے ہائیڈرل پرجیکٹ کی جانب حکومتیں خصوصی اقدام کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانی حکومتیں غیر آئینی وملکی متنازعہ علاقہ جات آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان سے درجنوں ہائیڈرل منصوبوں سے پاکستان کے بیس کروڑ سے زائد عوام کی ضروریات پوری کرنے کے خواہشمندہیں کیونکہRead More


قربان علی خان ایک عظيم انقلابی، تحرير: کامريڈ تيفور اکبر

ریاست جموں کشمیر کا قومی سوال کیا ہے اور ریاست کی آزادی کا حل قومی جہموری انقلاب کے زریعے ممکن ہے ۔ دنیا بھی کے محنت کشوں کی جدجہد کی حمایت کرتے ہوئے غیر طبقاتی سماج انسانوں کی آزادی عالمی امن اور عالمی معاشی مساوات دنیا کی ضرورت ہے ۔ ہماری ریاست پر دو ممالک کا قبضہ ہے اور ہر قابض کے خلاف جدجہد مقبوضہ علاقوں کی عوام نے خود کرنا ہے ریاست مختلف قومیتوں پر مشتمل ہے اور ہر قومیت کو اسکی پہچان دیے بنا اسکی تاریخ کا احترامRead More


بيرسٹر قربان کی جدوجہد کو سُرخ سلام ، تحرير: رابعہ رفیق

غلامی، طبقاتی استحصال، ظلم و جبر اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ریاست جموں کشمیر کے مظلوم عوام کو حقیقی انقلابی آزادی اور شعور کی روشن منزلوں کی راہ پہ گامزن کرنے والے عظیم مفکر، فلاسفر، مارکسی دانشور، انقلابی رہنما اور جموں کشمیر کی پہلی مارکسی نظریات کی حامل انقلابی پارٹی “جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی” (JKPNP) کے بانی بیرسٹر قربان علی کی آٹھویں برسی کے موقع پر عظیم مارکسی رہنما کی عملی انقلابی جدوجہد کو سرخ سلام اور خراجِ عقیدت۔ جموں کشمیر کے عظیم انقلابی رہنما بیرسٹر قربان علیRead More