Main Menu

نيلم جہلم کا سودا کرنے کے بعد فاروق حيدر کا آزاد پتن منصوبے پر بھی سر تسليمِ خم، اقتدار کے لئے آزادکشمير چين، واپڈا کو تحفہ دے سکتے ہيں، میر افضال سلہریا

Spread the love


دريا بچاؤ تحريک کے سينئر رہنما میر افضال سلہریا نے کہا ہے کہ فاروق حيدر نيلم جہلم کا سودا کرنے کے بعد آزاد پتن منصوبے پر بھی سر تسليمِ خم کر چُکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد وزير اعظم اقتدار کے لئے آزادکشمير چين اور واپڈا کو تحفے ميں بھی دے سکتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ آڈيو کال ليک والا معاملہ محض عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

کبھی مسیحا کبھی آقا کبھی رہبر رہے ہیں
کشمیر تیرے قاتل بھی کتنے معتبر رہے ہیں

وزیراعظم جو تصویر میں ہاتھ باندھے اپنے آقاؤں کے سامنے انتہائی مودبانہ انداز میں آزاد پتن پاور پراجیکٹ کے چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے موقع پر سہولت کاری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔نیلم کے رخ کی تبدیلی کروا کر واپڈہ کے چیرمین کو شیلڈ پیش کرنے والے فاروق حیدر صاحب نے اقتدار کیلے جہلم دریا کا سودا کیا اور آج آزاد پتن پراجیکٹ پر بھی سر تسلیم خم کر لیا
آپ اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اگر فاروق حیدر صاحب کو اگلے پانچ سالہ دور حکومت میں وزیراعظم رکھنے پر اتفاق ہو تو یہ محترم آزاد کشمیر کی پینتالیس لاکھ آبادی اور ساڑھے چار ہزار مربع میل کا علاقہ بھی چین اور واپڈہ کو بطور تحفہ پیش کر سکتے ہیں یہ آڈیو سکینڈل جیسے ڈرامے دریاؤں کی فروخت کی گھناؤنی حرکت سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور کچھ بھی نہیں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *