Main Menu

بيرسٹر قربان کی آٹھويں برسی، ايکٹ 74 سميت غلامی کی تمام دستاويزات مسترد، ينگ ڈاکٹرز کے مطالبات فی الفور منظور کئے جائيں، جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی

Spread the love


باغ) عظيم مارکسی دانشور ، انقلابی راہنما بانی چیئرمين جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (JKPNP) بیرسٹر قربان نے ریاست جموں کشمیر کے عوام کو انقلابی نظریات سے روشناس کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ شخصیات مر جاتیں ہیں لیکن نظریات کبھی نہیں مرتے۔ ان خيالات کا اظہار بیرسٹر قربان علی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تربیتی نشیست میں پارٹی رہنماؤں نے اپنی گفتگو ميں کيا۔
پروگرام میں کامریڈ سمعیہ،ساجد کبیر،مرذوق افضل،شہزاد حسرت،کامریڈ طاہر،بلال احمد،الیاس اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کی نجات کے سوال کو لیکر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے بیرسٹر قربان کی قیادت میں سماج کا ٹھوس تجزیہ کرتے ہوۓ انقلابی پروگرام مرتب کیا،سماجی تجزیے اور انقلابی نظریات پر بیرسٹر قربان نے درجن بھر کتابیں لکھیں جن سے آج کا نوجوان مستعفد ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر قربان نے اپنے دوستوں سے مل کر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اس خطہ میں انقلابی اور بائيں بازو کے نظریات کی بنیاد ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ایکٹ 74 غلامی کی دستاویز ہے جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،شملہ معائدہ،معائدہ کراچی ،ایکٹ 74 سمیت تمام دستاویزات غلامی کا طوق ہیں۔ ایکٹ 74 غلامی کی دستاویز ہے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اسں سميت تمام غلام دستاويز وم کو يکسر مسترد کرتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ غلامی،مہنگائ ،بیروزگاری، لا علاجی کے خلافمنظم جدوجہد لازم ہے۔

رہنماؤں نے ینگ ڈاکٹرز پر ریاستی تشدد کی بھرپور مزمت کرتے ہوۓ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو منظور کرنے کی اپيل کی ہے۔
راہنماؤں نے کہا کہ غلامی ،غربت،جہالت،بیروزگاری،لاعلاجی کے خلاف منظم جدوجہد لازم ہے،عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہوگی،
رہنماؤں نے مزید کہا کہ مظفرآباد ینگ ڈاکٹرز پر ریاستی تشدد کی بھر پور مزمت کرتے ہیں حقوق دینے کے بجاۓ عوام کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنانا ریاستی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو فی الفور منظور کیا جاۓ۔
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اور سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *