Main Menu

باغ،ويمن يونيورسٹی کا آن لائن امتحان کی تياری مکمل ہونے کا عنديہ،انٹرنيٹ کا مسئلہ برقرار

Spread the love

باغ، وائس چانسلر جامعہ خواتين عبدالحميد صحافيوں سے گفتگو کر رہے ہيں۔

پاکستانی زير انتظام کشمير کے ضلع باغ ميں تعينات وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ عبدالحمید پیرزادہ نے آج باغ ميں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے ادارہ جات بند ہونے سے تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز ایچ۔ ای۔سی کی گائیڈ لائن اور چانسلر جامعات کی ہدایت کے مطابق کر دیا گیاہے۔ اور آن لائن امتحانات کی بھی تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے لیے موجودہ اور آمدہ سمسٹر کا اکیڈمک کلینڈر بھی جاری کر دیا گیاہے۔ دوسری طرف باغ ميں موجود موبائل اور انٹرنيٹ صارفين نے سوشل ميڈيا پر کئ ہفتوں سے موبائل اور انٹرنيٹ سروس کی غير معياری سروس کی شکايات کرتے ہوۓ آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات کو حکومت کی محض کاغذی کاروائ اور خانہ پُری قرار ديا ہے۔ ياد رہے اس يونيورسٹی کو قاہم ہوۓ چھ سال کا عرصہ گزر چُکا ہے مگر تاحال يونيورسٹی کی تعمير کے لئے 2016 سے ايچ ای سی کی جانب سے منظور شُدہ منصوبے کے لئے نہ تو زمين مختص ہو سکی اور نہ ہی تعمير کا کام شروع ہو سکا۔ اس ضمن ميں يعنی يونيورسٹی کی تعمير کيليے جگہ بارے ايک کيس بھی عدالتِ عاليہ ميں زيرِ کار ہے۔
يونيورسٹی میں بی ایس، ایم ایس سی اور ایم فل ڈگری پروگرامز کا اجراء تو کیا گیا مگر ابھی تک نہ تو مطلوبہ قابلیت کے حامل اساتذہ طالبات کو ميسر ہيں اور نہ ہی تعلیمی انفراسٹریکچر۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت اس ادارہ میں لگ بھگ تین ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں۔ چودہ مختلف شعبہ جات میں 35کے لگ بھگ ڈگری پروگرامز چل رہے ہیں۔ مگر کافی وقت سے اساتذہ سميت انتظامی عہدوں پر تعيناتی بارے سياسی اثر رسوخ، اقرابا پروری و ديگر بے ضبطگيوں کی باتيں زبانِ زرِ عام ہيں اور ان چھ سالوں ميں ويمن يونيورسٹی کو بار ہا سياسی ايشو کے طور پر بھی سامنے لايا گيا ہے۔ اب دېکھنا يہ ہے کہ نۓ وائس چانسلر اراضی ، اساتذہ و انتظامی تعيناتيوں ، انٹرنيٹ و آن لائن کلاسز بارے طالبات کے تحفظات و مساہل کيسے اور کس حد تک حل کرنے ميں کامياب ہوتے ہيں۔ عوام ميں يہ جامعہ خواتين ميں مرد عہديداروں کی تعيناتی کے بارے ميں بھی بحث موجود ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *