Main Menu

January, 2021

 

کامریڈ امجد شہسوار کی لازوال جدوجہد کو سرخ سلام ؛ تحرير: داؤد حسرت

دنیا میں سسکتی رینگتی ،غموں ، دکھوں ، مصیبتوں ، آلام ،پریشانیوں سے نڈھال تلخیاں بھری زندگیاں۔۔۔ درد اور کرب کی دنیا میں ایسے ہی افلاس کا رقص ہے چار سو۔۔۔ سرمایہ داری کی چیختی، چلاتی و چنگاڑتی مشینوں پہ دن رات مشقت کرنے والا ناتواں مزدور ، تپتی دھوپ میں دن بھر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اپنے روز و شب گھٹ گھٹ کے بسر کرنے پہ مجبور ہیں۔ بھوک اور بے روزگاری کاچاروں اطراف ننگا رقص ہے۔۔۔۔۔جہالتوں کے گہرے بادل سارے جہاں میں منڈلا رہے ہیں۔۔۔۔ ہرRead More


نقطہ نظر کا اختلاف اپنی جگہ، امجد شاہسوار کی موت رياستی نظام پر ايک اور تمانچہ؛ تحرير: کامريڈ سُلطان

بڑی ہی دکھ دہ خبر تھی جب مجھے کل ایک دوست نے بتایا کہ کامریڈ امجد شاہسوار ہم میں نہیں رہے۔ ہم دو علیحدہ علیحدہ سکول آف تھاٹ پر جدوجہد کر رہے تھے وہ ٹراٹسکی ازم پر اور میں لینن ازم پر جب وہ کراچی آۓ تو بڑی ہی طویل بحث و مباحثہ رہا ہمارا ۔اچھا ٹیلنٹ تھا اس نوجوان میں لیکن اس روزگار نے اسے ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا اور اسکی کمنٹمنٹ ٹراٹسکی ازم کے ساتھ اتنی تھی کہ وہ آخری دم تک اسکے ساتھRead More


خیال گردی ؛ تحریر : محمّد پرویز اعوان

اٹھارہ سو چھیالیس میں مائدہ امرتسر کے تحت تشکیل پانے والی ریاست جموں کشمیر جو ایک شاہی ریاست تھی 1947 میں تقسیم ہو گئی۔آخری ڈوگرا حکمران مہاراجہ ہری سنگھ تقسیم بر صغیر کے اثرات کی زد میں تھا ادھر دو نام نہاد سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور مسلم کانفرنس نے بھی اپنی وفا داریاں نیو بننے والے ممالک ہندوستان اور پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیں جس کی وجہ سے عوام میں بھی واضح تقسیم ہو گئی تھی۔ کشمیر ، لداخ اور جموں کے عوام شیخ عبدالله کی سپورٹ میںRead More


جموں و کشمیر ، تنازعہ کیا ہے؟؟ تحریر: شفقت راجہ

ریاست جموں و کشمیر کے تنازعہ کوسمجھنے کیلئے سب سے اہم اور آسان سوال یہ بنتے ہیں کہ یہ تنازعہ کیوں اور کیسے پیدا ہوا اور دراصل تنازعہ کیا ہے ؟ اس ضمن میں کیوں اور کیسے کا آسان جواب تو یہ ہے کہ برطانوی سلطنت کے تقسیم ہند منصوبہ اور قانون آزادی ہند 1947 کافی مبہم ہیں کہ جو برطانوی ہند کو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں مگر آئینی و انتظامی طور پر نیم خودمختار ہندوستانی ریاستوں کے مستقبل کو ریاستی حکمرانوں کی مرضی وRead More


جموں کشمیر کے موجودہ زمینی حقائق ؛ تحرير: شفقت راجہ

متحدہ ریاست جموں کشمیر و اقصائے تبت ہا، جموں کشمیر و لداخ، جموں و کشمیر اور کشمیر کے نام سے ایک ریاست ہوا کرتی تھی جو جموں کے حکمران گلاب سنگھ اور برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی سرکار کے درمیان مارچ 1846 میں ہوئے امرتسر معاہدہ کے ذریعے معرض وجود میں آئی تھی۔ اس ریاست کا کل رقبہ تقریباً 85806 مربع میل تھا جب 1947 میں بھارت و پاکستان کے قیام کیلئے برصغیر ہند کے ٹوٹنے کے عمل کیساتھ یہ ریاست بھی ٹوٹ گئی اور آج محض متنازعہ ٹکڑوں میں وہRead More


نوجوان انقلابی رہنما کامريڈ امجد شاہسوار حرکتِ قلب بند ہونے سے ملائشيا ميں انتقال کر گۓ، ہر آنکھ اشک بار

پونچھ ٹائمز رپورٹ جموں کشمير نيشنل اسٹوڈنٹس فيڈريشن کے سابق مرکزی صدر کامريڈ امجد شاہسوار گزشتہ روز ملائشيا ميں انتقال کر گۓ ہيں۔ انکی موت کی خبر پھيلتے ہی سوشل ميڈیا پر ہر مکتبہ فکر کے فرد کی جانب سے انتہائ رنج و غم کا اظہار ديکھنے کو مل رہا ہے۔ ملائشيا ميں موجود کامريڈ امجد شاہسوار کے دوستوں سے رابطے پر معلوم ہوا کہ لاش کا پوسٹمارٹم کيا جا چُکا ہے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق انکی موت ہارٹ اٹيک سے واقع ہوئ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد وطنRead More


پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

باغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامی ايکشن کميٹی کے زير اہتمام گزشتہ روز عوام پر ڈھائ جانے والی پوليس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرين نے پوليس گردی کو حکومتی ايماء پر بيان کرتے ہوۓ اسے بدترين رياستی دہشتگردی کہا ہے۔ مظاہرين نے ہاتھوں ميں ہلے کارڈز اٹھاۓ ہوۓ تھے اور حکومت کی پاليسيوں کے خلاف شديد نعرے بازی کر رہے تھے۔ گزشتہ روز آزادکشمير کے وزير اعظم باغ ميں ہی موجود تھے اور پرسوں شام سے ہی عوامی ايکشن کميٹیRead More


عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت، عوامی آواز دبانے کی کوششيں بند کی جائيں، اوورسیز کميونٹی

کورونا کے ان حالات ميں حکومت عوام کو ريليف دينے کی بجاۓ مہنگائ کے بم گرا کر اپنی عوام دشمنی واضح کر رہی ہے، گرفتار افراد کو فی الفور رہا کيا جاۓ، عاطف کاظمی،  کبير احمد، سردار انور، عمر حيات اپنا حق مانگنا جُرم نہيں، گرفتارياں عوامی حقوق کا راستہ نہيں روک سکتيں، عوام منظم ہو کر جدوجہد کريں، اقدس کاشر، صابر گل، ياسر نويد، ياسر کشميری، خالد نديم ، شاہد حسين و دیگر کا ردعمل پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں انتظامیہ کا عوامی ایکشن کمیٹی کےRead More


آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کيخلاف احتجاج کا خوف ، عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کی گرفتارياں جاری

گرفتارياں عوامی آواز کو دبانے اور اپنے حقوق کے لئے تشدد کا راستہ اختيار کرنے پر مجبور کرنا ہے پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں کل 13 جنوری کو عوامی ايکشن کميٹی کی جانب سے آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال کو ناکام بنانے کے لئے حکومت حرکت ميں آ چُکی ہے۔ پوليس نے عوامی ايکشن کميٹی کے متعدد راہنما گرفتار کر لئے ہيں اور مزيد گرفتاريوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہيں۔ تفصيلات کے مطابق عوامی ايکشن کميٹیRead More


پارٹی نظريات کے منافی سرگرمياں، يونس تريابی کو شوکاز نوٹس جاری

تين دن کے اندر تحريری وضاحت جمع کروائيں ورنہ پارٹی ايکشن لے گی، ناصر لبريز کسی فرد کے نظريات جماعت سے منسوب نہيں، رياستی آزادی و سوشلسٹ سماج کيليے جدوجہد جاری رکھيں گے، مرکزی سيکرٹری جنرل راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے بزرگ رئنما يونس تريابی کی پارٹی نظريات کے منافی سرگرميوں پر نوٹس ليتے ہوۓ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی نے انہيں شو کاز نوٹس جاری کر ديا گيا ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی سيکرٹری جنرل ناصر لبريز کی جانب سے جاری شوRead More