برادری ازم کی سیاست ؛ تحرير: سردار بابر حسین
اس سیاست کے لئیے ایک برادری کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور وہ برادری کون لوگ ہیں ۔۔ ہم سارے – اگر ہم خود برادری کےگرداب میں نہ گریں تو برادری ازم بھی ختم ہو جائے گا اور برادری کی سیاست کرنے والے بھی – ثابت ہوا کہ اصل مسئلہ ہمعوام الناس خود ہیں۔
چندمخصوص گھرانوں کی اجارہ داری
یە اجارہ داری بھی بنیادی طور پر ہمارے سماجی رویوں کے باعث ہی قائم ہوتی ہے – اگر ہم اپنے رویوں کو بدلنے میں کامیاب ہوجائیں تو اس لعنت سے کافی حد تک چھٹکارا مل سکتا ہے – اس اجارہ داری کے پیچھے دوسرا بڑا عمل دولت ہے – اکثر دولت مندلوگ اپنا سماجی مقام اونچا کرنے کے لئیے دولت کا استعمال کرتے ہیں اور کافی حد تک کامیاب بھی رہتے ہیں – لیکن اگر ہم دولتپسندی اور دولت کیشی سے مرعوب ہونے کے بجائے اصول پسندی اور کردار کو اہمیت دیں تو اس لعنت سے نجات ممکن ہے ۔
غریب کا مسلسل استحصال
اس استحصال کے پیچھے بھی بنیادی طور پر دولت پسندی ہی کارفرما ہوتی ہے – تاہم قانون اور عدالت نظام کی کمزوریاں بھی اسصورتحال کا موجب بنتی ہیں – گھوم پھر کر بات پھر ہم سب پر ہی آ کر رکتی ہے – اگر ہم قانون کو مذاق بنانے والوں کے خلافصف آراء ہو جائیں ۔۔اور اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کر کے اپنے حکمرانوں کو بہتر قانون سازی پر مجبور کریں ۔۔توصورتحال کافی بدل سکتی ہے – اس ضمن میں وکلاء اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ناقص کارگردگی کا بنیادی سبب مناسب قوانین کی عدم موجودگی، عدالتی نظام کی خرابیاں اور قانون پرعملدرامد کے لیئیے سماجی سطح پر قوت ارادی کا فقدان ہمارے اداروں کی تباہی کا سبب ہے۔
تبدیلی راتوں رات نہیں آئے گی – یہ عمل خاصا سست رفتار اور صبر آزما ہو گا – تاہم کبھی نہ کبھی اس عمل کو شروع تو کرناہیپڑے گا ۔۔ تو پھر آج اور ابھی سے اس عمل کا آغاز کیوں نہ کیا جائے۔
اس ساری تحریک کو منظم کرنے کے لئیے ایک غیر سیاسی سماجی پلیٹ فارم کا قیام بھی کرنا ہو گا ۔۔جو سارے عمل کو مربوط اورمنظم انداز میں آگے بڑھا سکے ۔
مگر بنیادی بات اقبال والی ہے۔۔۔۔
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More