Main Menu

تحريکِ لبيک مسئلہ نہيں بلکہ رياست کی دوغلی اور دہشت پسند پاليسی مسئلہ ہے؛ پونچھ ٹائمز اداريہ

Spread the love

پونچھ ٹائمز اداريہ

پاکستانی حکومت نے تحريکِ لبيک پاکستان نامی مذہبی شدت پسند جماعت پر حاليہ بدامنی اور پرتشدد واقعات کے نتيجے ميں مذکورہ جماعت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کيا ہے۔ پاکستانی وزير داخلہ شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ اس جماعت پر پابندی سياسی حالت کی وجہ سے نہيں لگائ بلکہ اس جماعت کے کردار کی وجہ سے لگائ ہے۔ پاکستان ميں يہ عمل پہلی دفعہ نہيں ہو رہا بلکہ شدت پسند جماعتوں کی تخليق، اپنی ضرورت کے مطابق اُنکا استعمال اور پھر عالمی دباؤ کی وجہ سے نام نہاد پابندیوں کا ڈھونک اپنی ايک پوری تاريخ رکھتا ہے۔ البدر ہو کہ الشمس، حرکت المجاہدين ہو کہ لشکر، جيش ہو کہ سپاہ صحابہ، حزبِ اسلامی، تنظيم اسلامی ، حرکت الجہاد، انصار، جماعت الدعوۃ يا کوئ اور ايسی بے شمار تنظيميں پاکستانی رياست نے خود تخليق کيں اُنہيں مال و دولت ديا، حثيت دی اور اُن سے اپنی ضرورت کا کام ليا۔ پھر تاريخ کی آنکھ نے يہ بھی ديکھا کہ وہی جماعتيں کالعدم قرار پائيں اور يہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تو سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ ايسی شدت پسند تنظيميں مسئلہ ہيں يا پھر رياست کی دوغلی اور دہشت پسند پاليسی ؟ تو جواب صاف ہے کہ رياست کی دہشت اور شدت پسند پاليسی مسئلہ ہے جو ايسی جماعتوں کی تعمير کرتی ہے اور عوام کو اُنکے بنيادی مسائل کو چھوڑ کر ايسے مصنوعی مسائل ميں الجھا کر رکھتی ہے۔ اسليے ايسی تنظيموں پر پابنديوں اے کچھ تبديل نہيں ہونے والا اگر واقعی کچھ تبديل کرنا ہے تو رياست کی پاليسی تبديل کرنا ہو گی جو کہ دہشت پسندی کی بجاۓ عوام پسندی پر مبنی ہو ورنہ اسطرح کے ڈھول پيٹنے سے نہ تو کچھ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور نہ ہی دُنيا کی آنکھوں ميں دھول جھونکی جا سکتی ہے۔






Related News

غیر مستحکم پاکستان کا عزم استحکام (اداریہ سنگرمیگزین

Spread the loveاب تو یہ ایک سیاسی چٹکلہ معلوم ہوتا ہے ، کیونکہ ہم گذشتہRead More

تحريکِ لبيک مسئلہ نہيں بلکہ رياست کی دوغلی اور دہشت پسند پاليسی مسئلہ ہے؛ پونچھ ٹائمز اداريہ

Spread the loveپونچھ ٹائمز اداريہ پاکستانی حکومت نے تحريکِ لبيک پاکستان نامی مذہبی شدت پسندRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *