دبئ ،سپورٹس کميٹی پاکستان ايسوسی ايشن کے زير اہتمام سپورٹس ڈے کا انعقاد ، چنار ونگ نے ميدان مار ليا
کلچرل کميٹی کی جانب سے منعقدہ کلچرل پروگرام “بيٹھک” ميں بھی مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی شرکت
کورونا کے بعد پہلی ايکٹويٹی تھی، کميونٹی کی خدمت ميں ہر وقت حاضر ہيں، تمام شرکاء کا شکريہ، ابو بکر امتیاز ، ڈاکٹر شاہد زمان ، زاہد حسن ،نعيم رسول ، ڈاکٹر شفقت ، داود شریف ، عمران علی، مشتاق، رضوان شریف و ديگر
پونچھ ٹائمز
“گٹ فِٹ وِد پيڈ” کمپيئن کے ساتھ سپورٹس کمیٹی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے کے انعقاد پر مختلف ایونٹس میں چنار ونگ نے ميدان مار ليا۔ تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ايسوسی ايشن دبئ ميں ہونے والے مقابلوں ميں کرکٹ، بیڈ مینٹن اور بلئیرڈ کا ٹائٹل چنار ونگ نے اپنے نام کر لیا۔ تمام کھیلوں میں بہترین کار کردگی پر چنار ونگ کو اعزازی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا گیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئ نے سپورٹش کمپلیکس کو بہترین اور معیاری سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔ جس میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ مینٹن، بلئیرڈ کے ساتھ ساتھ شاید آفریدی فٹنٹس سنٹر بھی شامل ہے۔چنار ونگ کی کرکٹ ٹیم سے ٹيم کیپٹن ثاقب آزاد ، فیاض منہاس، رفاقت ارشاد، عامر منہاس، راشد منہاس، سردار الماس جبکہ بلئیرڈ ٹیم سے ناصر حمید، ساجد حمید، راجہ اسامہ ، خالد زمان ، شہباز بیگ ، ہارون بیگ، نئیر حنیف، راجہ امجد، دانش طارق، رضوان اشرف بیڈ مینٹن میں اسد پرویز اور راجہ اسد خالد کی بہترین کار کردگی رہی اور تمام ٹيموں نے بہترين کارکردگی دکھائ۔ سپورٹس ایونٹ کے ساتھ ساتھ کلچرل کمیٹی نے ایک خوبصورت پروگرام “بیٹھک” کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں مختلف مکتبہ فکر سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کرونا کے بعد یہ پہلی ایکٹیوٹی تھی جس میں خاصی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور آرگنائزرز کو اس بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ سپورٹس کمیٹی پاکستان ايسوسی ايشن دبئ کے ڈائريکٹر ابو بکر امتیاز ، جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ايسوسی ايشن دبئ ڈاکٹر شاہد زمان ، کلچرل کمیٹی سے زاہد حسن ، نعیم رسول ، چنار ونگ سے ڈاکٹر شفقت، داود شریف، ایونٹ آرگنائزر عمران علی جان ، مشتاق، رضوان شریف نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جملہ انتظامیہ کی طرف سے تمام شُرکاء کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ ہم کميونٹی کيليے ايسے ايونٹس کے انعقاد کرتے رہينگے تاکہ يہاں موجود لوگوں ميں ہم آہنگی و مفاہمت بڑھے اور ديارِ غير ميں بھی لوگوں ميں اپنائيت کا احساس رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ايسوسی ايشن دبئ صحت مند سرگرميوں کا انعقاد کرتا رہے گا اور ہر طرح کے تعاون کے لئے بھی موجود ہے۔ بہترين کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑيوں ميں شاہد آفريدی فٹنس سينٹر کے پندرہ دن کے فری انٹری پاسسز بھی تقسيم کئے گۓ۔
Related News
دبئ، آر ایل سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ: نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی نے مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی
Spread the loveٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی نے 224Read More
دبئ ،سپورٹس کميٹی پاکستان ايسوسی ايشن کے زير اہتمام سپورٹس ڈے کا انعقاد ، چنار ونگ نے ميدان مار ليا
Spread the loveکلچرل کميٹی کی جانب سے منعقدہ کلچرل پروگرام “بيٹھک” ميں بھی مختلف مکاتبِRead More