Main Menu

جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کی پولنگ سٹیشن لیول پر ننظیم سازی؛ تحرير: عنایت اللہ خان

Spread the love

عثمان انور صاحب کو وسطی حلقہ باغ کی ذمہ داری دینا جماعت اسلامی باغ کا اچھا اقدام ہے۔عثمان انور صاحب ایک صاحب مطالعہ اور صاحب علم شخصیت کے طور پر ریاستی سطح پر متعارف ہیں۔قران وحدیث کا گہرا مطالعہ رکھتے ہیں۔ان کی گفتگو اور واضح نہیایت پراثر اور ترغیب سے بھرپور ہوتی ہے۔عثمان انور صاحب جماعت اسلامی کے مربین میں شامل ہیں ۔ریاست کی مجموعی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہوئے ایک صاحب رائے شخصیت ہیں۔جماعتی نظم و ضبط میں سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔

سیاسی لحاظ سے وسطی حلقہ باغ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کیے لیے ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے،اسی اہمیت کے پیشِ نظر جماعت نے عثمان انور صاحب کو اس حلقہ کے نظم کی اہم زمہ داری دی۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں جب سے ان کی ذمہ داری لگی مجھ جیسے سست روی کا شکار کارکنان جماعت کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔

عثمان انور صاحب نے اپنے دورے کا آغاز سدھن گلی سے کیا، اور سدھن گلی،ریڑبن،بیرپانی،چیڑھان،دوھندار،سڑول،ڈھل قاضیاں،بنی منہاساں کے مقامات پر نیا اور فعال نظم قائم کرتے ہوئے گزشتہ روز تھب کا دورہ کیا اور مقامی نظم قائم کر کے اہداف بھی دیے۔ہر مقام پر جماعت کے کارکنان میں نیا ولولہ دیکھنے کو ملا ،کارکنان جماعت کو دیے گے اہداف کے حصول کے لیے پر جوش پایا۔عوامی حلقوں میں عثمان انور صاحب کو زبردست پذیرائی اور توقع کی جا رہی ہے کہ پورے حلقہ میں پولنگ سٹیشن لیول تک نظم قائم کر کے جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ میں بڑی سیاسی قوت بن جاے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *