Main Menu

ڈاکٹر عباس اپنے نظریات اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے .معروف آزادی پسند، بین المذاہب ہم آہنگی کے علمدار ڈاکٹر کو کوٹلی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Spread the love


معروف آزادی پسند، بین المذاہب ہم آہنگی اور ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی کے علمبردار دانشور ڈاکٹر غلام عباس کو پاکستانی مقبوضہ آزا د جموں کشمیر کے علاقے کوٹلی میں رات کو گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔

کینیڈا میں مقیم ڈاکٹر غلام عباس حال ہی میں اپنے والد صاحب کی وفات پر کینیڈا سے کوٹلی آئے تھے.
ڈاکٹر غلام عباس زندگی بھر اپنے سیاسی نظریات پر قائم رہے. علم اور دلیل کی بنیاد پر کھل کر بات کرنے والے شخص کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے. ڈاکٹر عباس اپنے نظریات اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بزدل قاتلوں اور ان کے حامیوں کے مقدر میں رسوائی رہے گی.
ڈاکٹر غلام عباس کو کوٹلی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا. ان کے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی شرکت.
آزادی،امن اور بھائی چارے کے قیام کیلئے سرگرم ڈاکٹر غلام عباس کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا. دہشتگردی کی اس واردات میں ملوث مجرموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *