Main Menu

دبئ، آر ایل سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ: نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی نے مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی

Spread the love

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی نے 224 رنز کا ہدف دیا جبکہ سرلنکن یونائٹڈ 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی، راشد مرزا مین آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بیٹسمین قرار پاۓ

کے پی ایل کے انعقاد سے کھلاڑيوں کو ٹیلینٹ دکھانے کا بھر پور موقع ملے گا اور اسی طرح کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کريں گے، نئیر شہزاد عباسی

پونچھ ٹائمز

آر ایل سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی دبئی نے سری لنکن یو نائٹڈ دبئی کو 80 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی نے 224 رنز کا ہدف دیا جو سرلنکن یو نائٹڈ مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو ہوگئی۔

باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے راشد مرزا فائنل مین آف دی میچ قرار پاۓ جنھوں نے 52 گیندوں پر شاندار 93 رنز سکور کے اور سب سے خاص بات کہ پورے ٹورنامنٹ میں راشد مرزا نے 6 ففٹی کی مدد سے چار سو تیس رنز بناۓ ۔ مین آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بیٹسمین کا ایوراڈ بھی راشد مرزا کے نام رہا۔

نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے تنویر احمد نے شاندار 89 رنز کی اننگ کھیلی اور فائنل میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان نے شاندار بولنگ کی اور 4 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا جبکہ زوہیب نے دو طاہر صادق نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوۓ ایک وکٹ جب کہ عظیم سبحانی نے دو ۔عابد علی۔علی ملک۔ندیم۔اور رانا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نپی تلی بولنگ سے حریف کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دبئ: فتح کے بعد نئیر شہزاد کرکٹ اکيڈمی کے کھلاڑی جبکہ دوسری جانب مین آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بیٹسمین کا ایوراڈ اپنے نام کرنیوالے راشد مرزا کی فائل فوٹو

نئیر عباسی کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او نئیر شہزاد عباسی نے ٹیم کی جیت پر پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم اسی کارگردگی کو برقرار رکھے گی۔

نئیر عباسی نے راشد مرزا کو پورے ٹورمامنٹ میں شاندار کارگرگی پر مبارک باد پیش کی اور کے پی ایل میں اسی طرح کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلا یا کشمیر کرکٹرز پوری دنیا میں مختلف کلب کی طرف سے کرکٹ کھیل رہے ہیں کے پی ایل کے انعقاد سے ان کے ٹیلینٹ دکھانے کا بھر پور موقع ملے گا۔
نیئر عباسی کرکٹ اکیڈمی کے مینیجنگ ڈرائکٹر سجاد عباسی نے پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور امید کا اظہا ر کیا کہ جس محنت و لگن سے ہم نے اکیڈمی کا قیا م عمل میں لا یا تھا امید ہے کہ یہ اکیڈمی ہر جگہ اپنا نام روشن کرنے کے ساتھ ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو آگے لانے میں مدد کرے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *