Main Menu

آويڑہ: دانيال شہيد و رضوان اکرم مرحوم والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، کُری کی جيت برقرار

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں باقی علاقوں کی طرح کھيلوں ميں نوجوانوں کی دلچسپی قابلِ ديد ہے۔ گزشتہ روز گاؤں آويڑہ ميں دانیال شہید ، راجہ رضوان اکرم مرحوم والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھيلا گيا جسے وسیم مرحوم والی بال کری نے جیت کر اس سیزن کا تیرواں ٹورنامنٹ جیت لیا۔

وسیم مرحوم والی بال کلب کری کے سٹار پلیرز حسن علی (بلا) ، راجہ رئیس ،راجہ مبعین ، راجہ اسرار ، حافظ عبدالقدیر، راجہ افضال ، ابرار عباسی ، نادر عباسی تھے۔ شائقين و مہمانوں نے ٹورنامنٹ انتظاميہ کو اس کاوش پر مبارکباد پیش کی۔

سوشل ميڈيا پر جاری تفصيلات کے مطابق فائنل میچ کے مہمان خصوصی راجہ سعید اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ جناب راجہ سعید انقلابی صاحب تھے۔ ڈاکٹر حفیظ ، قاری جان محمد ، راجہ حبیب ،راجہ ظہیر صدیق، راجہ ذوالفقار ، نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور انکی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کيا۔ جبکہ اس موقع پر کامريڈ الياس، راجہ نديم و ديگر نوجوان بھی موجود تھے۔

بشکريہ راجہ نديم






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *