Main Menu

’پنجاب میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں‘

Spread the love

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کا کوئی کیس نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے عثمان بزدار نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 مریض ہیں اور پنجاب میں وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں3 اسپتال مکمل تیاری کے ساتھ مختص کردیے ہیں، صوبے کے بنیادی مراکز صحت میں بھی انتظامات موجود ہیں اور پنجاب میں جہاں ائیرپورٹ ہیں وہاں50 یونٹ بنائے گئے ہیں، اس کےعلاوہ  حکومت نے فوری طورپر 23 کروڑ سے زیادہ فنڈزجاری کردیے ہیں۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائےکورونا وائرس روانہ معاملات کو مانیٹرکرتی ہے اور وائرس سے نمٹنے کے لیے فوجی حکام سے بھی میٹنگ ہوچکی ہے۔






Related News

پاکستان کی جبری قبضہ کا خاتمہ حتمی مقصد ہے، بی ایل ایف ترجمان گہرام بلوچ کا خصوصی انٹرویو

Spread the loveمنیش رائے کے ساتھ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان میجرRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *