Main Menu

باغ : ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی بارے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

Spread the love

ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں باغ ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر بروز بدھ دن 11بجے النور ہوٹل باغ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس پورے روٹ پر چلنے والے ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گی ہے۔

چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ عوامی مشاورت سے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک لاکھ افراد کی آبادی کو جان بوجھ کے نظر انداز کیا جا رہا ہے، سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ بالخصوص سیری پیراں، ریڑبن اور سدھن گلی میں آر سی سی ٹریک سے سریے نکل آئے ہیں جس سے گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ يہ علاقے کے نوجوانوں کا امتحان ہے ۔اپنے حقوق کے لیے نکلو حق کبھی مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ چھین کے لینا پڑتا ہے۔
کوٹیڑی، آویڑہ، ڈھنڈ گلستان، دھوندار، چڑہان، کاچہ، سیری پیراں، ریڑبن اور سدھن کے عوام کو بھر پور شرکت کی دعوت ہے ۔

انہوں نے مزيد کہا کہ نوجوان اپنے اپنے علاقے میں کمیٹیاں بنا کہ عوام کو شرکت کی دعوت دیں ۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *