Main Menu

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ، اسلام آباد دھرنے کی مکمل حمائت

Spread the love

جب تک ادارے کے افسران پر قائم کرپشن کیسیز کا فیصلہ نہیں ہوتا ہم کوئ کام نہیں کریں گے

پیل الیکڑرونکس لاہور ، راوی آٹوز کی انتظامیہ کے مزدور مخالف اقدامات قابل مزمت ہيں، غیر قانونی طور پر نکالے گے ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کرے ۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر فیکٹریوں کی انسپکشن شروع کرے
ورکرز ویلفیر بورڈ مزدوروں کے بچوں کو سکالر شپ، میرج اور ڈیٹھ گرانٹ کی رقوم ادا کرے

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے مشترکہ اجلاس منعقدہ بلوچ لیبر ہال قینچی امرسدھو لاہور میں اسلام آباد میں آل پاکستان اہمپلاہز,پینشنز ولیبر تحریک کے زیر اہتمام آی ایم ایف کی پالیسیوں, قومی اداروں کی نج کاری کے خلاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مساہل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے والوں کی بھر پور حمایت کرتے ہوے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پہلے 6 اکتوبر اور اب 14 اکتوبر کو پورے ملک سے اتنی بڑی تعداد میں محنت کشوں کا اسلام آنا اور تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود دھرنا دینا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ اپنے مساہل کے حل کے لیے متحد ہے۔

جاری بيان کے مطابق اجلاس میں شریک رہنماوں محمد یعقوب،الطاف حسین بلوچ،محمد اکبر، حنیف رامے،کامریڈ محمد اکبر، منظور احمد سمیت دیگر رہنماوں نے وزیر محنت سے مطالبہ کیا کہ وہ ورکرز ویلفیر بورڈ کے ملازمین کو اس بات کا پابند بناہیں گے کہ وہ مزدوروں کے بچوں کے سکالر شپ اور ان کے میرج اور ڈیٹھ گرانٹ کی رقوم انہیں ادا کریں ۔انہوں نے کہا بورڈ کے اہلکاروں کا یہ کہنا کہ جب تک ادارے کے چند افسران پر قاہم کرپشن کے کیسیز کا کوئ فیصلہ نہیں ہوتا ہم کوئ کام نہیں کریں گے۔يہ سرا سر مزدورں کے ساتھ زیادتی ہے کہ نہ وہ اپنے بچوں کو پڑھا سکیں گے اور نہ اپنے دیگر فرائض سرانجام دے سکیں گے۔اجلاس کے شرکاء نے راوی آٹوز کی انتظامیہ کے مزدور مخالف اقدامات کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ فیکٹری کی انتظامیہ نے یونین کے جنرل سیکریٹری عظمت علی اور دیگر مزدوروں کے خلاف انتقامی کارواہیوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے وہ قابل مزمت ہے اور اس طرح فیکٹری انتظامیہ اپنی حرکتوں سے فیکٹری کے امن کو خراب کرنا چاہ رہی ہے۔اجلاس کے شرکاء نے پیل الیکڑرونکس لاہور کی انتظامیہ کے مزدور دشمن رویہ کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ وہ فیکٹری سے انتقامی کاروائ کرتے ہوے غیر قانونی طور پر نکالے گے ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کرے ۔اجلاس کے شرکاء نے کہا لیبر ڈیپارٹمنٹ نے عملاً فیکٹریوں کی انسپکشن بند کی ہوئ ہے جس کی وجہ سے لیبر قوانین پر جو تھوڑا بہت عمل درآمد ہوتا تھا اب وہ بھی نہیں ہوتا اور ورکرز کو ان کی قانون کے مطابق تنخواہ سمیت دیگر بہت سی مراعات نہیں مل پاتیں۔انہوں نے مطالبہ کیا لیبر ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر فیکٹریوں کی انسپکشن شروع کرے۔

لاہور: متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے اجلاس ميں شريک شرکاء

اجلاس کے شرکاء نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے برطرف مزدوروں کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ حکومت اور محکمہ محنت فوری طور پر غیر قانونی طور پر بند کی گئ فیکٹری کو چلواے تاکہ قومی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکنڑوں مزدوروں کا روزگار بھی بحال ہو سکے۔

بشکريہ : شوکت علی چوہدری






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *