Main Menu

ڈڈيال: تنویر احمد کی بازیابی کے لیے انکے گھروالوں کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

اسیر تنویز احمد کی بازیابی کے لیے پاکستانی زير انتظام جموں کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں انکی زوجہ اور بچوں کا دھرنا جاری ہے۔
احتجاجی دھرنے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرين ریاستی بدمعاشی کے خلاف سراپائے احتجاج ہیں۔
تفصيلات کے مطابق تنویر احمد کی شریک حیات اور بچوں کا دھرنا جاری ہے،انکے شریک حیات نے کہا کہ اگر تنویر احمد کو رہا نہ کیا گیا تو میرپور جیل کے بار بھی کیمپ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں تنویر احمد کو گزشتہ ماہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے غیر ملکی جھنڈہ کو مین چوک سے اُتار دیا تھا۔ اسکے بعد انکو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر تھانے منتقل کیا گیا،جہاں ان کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کورٹ نے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں اور مقامی انتظامیہ نے تنویر احمد سے معافی نامہ پر درخواست کرنے کو کہا جو انہوں نے شروع کے دن دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔
تاہم لواحقین نے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافی تنویر احمد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں
تاہم تنویر احمد کے بازیابی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر
‏#ReleaseTanveerAhmed
استعمال کیا جا رہا ہے۔

بشکريہ روزنامہ سنگر آن لائن






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *