Main Menu

قتل انسان قتل انسانیت ہے ؛ تحرير : ہاشم قريشی

Spread the love

ربُ العزت نے ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے برابر قرار دیا ہے ؟ مگر جانور،درندے،پرندے چرندے ۔زمین و آسمان ،درخت ۔پانی ۔آگ۔ زلزلے۔طوفان ۔بارش و برف ، سورج و چاند ،ستارے اور موسم۔ دریا،سمندر، یعنی اللہ رب کائینات نے جو بھی دنیا میں پیدا کیا یا بنایا؟ سب نظام قدرت کے مطابق چل رہا ہے ! اگر ان میں سے کوئی نظام سے زرہ سی رواگردانی کریگا تو نظام کو دھچکا لگے گا ؟

مگر انسان کسقدر بد بخت اور نافرمان اور نا شکر اہے کہ رب ذوالجلال نے پوری کائنات اس کے قدموں میں ڈالنے کے باوجودانسان نے رب کی نافرمانی بار بار کی ۔اللہ رب کریم نے ہدایت کے لئے پیغمبر بیھج دئے۔ مگر انسان نے ان میں بہت سبوں کو قتل کیا۔تشدد کرتے رہے مگر ہدایت نہ پائی اور نہ پانے کی قسم کھائی ہے جیسے ؟

اللہ نے پیغمبروں پر وحی نازل کرکے انسانوں کو جینے کے اُصول بتادئے ؟ مگر اُنھوں نے پیغمبروں پر ظلم کئے۔ اُن کی بات نہیں مانی اور اللہ کی نازل کی ہوئی مقدس کتابیں کپڑوں می لپیٹ کر الماریو ں کےاُوپر سجا کے رکھی ؟ آیتوں کو خوبصورت انداز میں Quotes بنا بنا کر گھروں میں دوکانوں میں ،بازاروں میں مسجدوں میں سجا کر رکھیں

مگر عمل اللہ کے فرمان پر نہیں کیا ؟ اللہ نے فرمایا :

” نماز قائم کرو۔یہ آپ کو بُرائی اور فحاشی سے دور رکھے گی “

نماز تو پڑھتے ہے ۔مسجدیں بھی بناتے ہے ؟ مگر نماز جن بیماریوں کی ‘دوائی’ ہے؟ اُن بیماریوں سے نجات نہیں پاتے ہے ؟ جیسے کہ ” سر کی دوائی paracetamol کو سر درد دور کرنے کی دوائی کے لئے متعارف کیا جاتا ہے ؟ اگر دوائی کھانے سے سردرد دور نہیں ہوتا ہے ؟ تو ہم فوری طور پر Tablet کو “نقلی ” دوائی قرار دیتے ہے ؟

اسی طرح ہمارے پروردگار نے نماز کو بُرائی، فحاشی، جھوٹ، رشوت ، دھوکہ بازی، دوسروں کے حق کھانے اور حقوقالعباد کو غصب کرنے کے خلاف دوائی کے طور پر ہم تک پہنچائی ؟ مگر ہم میں سے اکثریت پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتے ہے ؟ مگر پھر بھی اُوپر دی گئی بُرائیوں کو نہیں چھوڈتا ہے ؟

زرہ ایسے لوگ سوچیں اور غور و فکر کریں کہ ” کیا نماز پڑھنے کے باوجود ساری برُا یوں کو جاری رکھنے کی وجہ کہیں یہ تو نہیں کہ

” نقلی دوائی کی طرح دکھاوے کی اور نقلی نمازیں تو نہیں پڑھتے ہے؟ اسی لئے نماز کی دوائی کا اثر نہیں ہوتا ؟ ورنہ نماز اور بُرائی ساتھ ساتھ تو نہیں ہوسکتی ہے ؟

بات قتل کی کرنی تھی کہ کیا بابر قادری ایڈوکیٹ کو جن غلیظ لوگوں نے قتل کرایا اور اس طرح آللہ کی پوری مخلوق کو قتل کیا ۔کیا وہ اللہ کے بندے کہلائے جاسکتے ہے ؟ کیوں بابر کو قتل کیا ؟ کیونکہ وہ سچ بولتا تھا ؟ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرتا تھا؟

ریاست جموں کشمیر سے اور یہاں کے لوگوں سے بلا امتیاز محبت کرتا تھا ریاست کو متحد کرنے کا حامی تھا ! سب سے بڑا جرم وطن کو الحاق کے بجائے آزاد و خود مختار رکھنا چاہتا تھا ؟

بابر قادری ايڈووکيٹ کی فائل فوٹو

کیا یہ جائرایم تھے ؟قاتلوں نے بھی قتل ہونا ہے ؟ یہی قانون قدرت ہے !






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *