بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ
آزادی پسند بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے۔ روزنامہ سنگر آن لائن کے مطابق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کہا کہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے۔ زمین اور فصلوں کو جلانے کی پالیسی کے تحت مند میں کئی کجھور کے درخت جلائے گئے اور کیچ کے علاقے لنگاسی، اور گچک کے سولیر اور ٹوبہ کے علاقوں میں کئی کلومیٹر کے جنگلات جل گئے۔
تنک میں ایک مکان جلایا گیا جس پر 2012 میں بمباری کی گئی تھی جس میں ایک بچی بختی اور دیگر شہید ہوگئے تھے۔
بلوچ قومی رہنما نے ایک ٹیوٹ میں ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوجی کاروائیاں: ضلع کیچ کے دشت میں، لنگاسی سے زرین بیگ تک، 50 کلومیٹر سے زائد جنگل کو جلایا گیا۔ مقامی لوگوں نے جلتے جنگل کا یہ کلپ فلمایا۔
بشکريہ: روزنامہ سنگر آن لائن
Related News
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More