Main Menu

پاکستان کی آبی دہشتگردی ، واپڈا اور ریاستی اداروں کی بے حسی کے خلاف احتجاج کا اعلان

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے شہر میرپور میں آئے روز زلزوں کے جھٹکے حکومت ، انتظامیہ ، واپڈا اور ریاستی ادادروں کی بے حسی کے خلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کيا گيا ہے اور شہريوں سے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپيل کی گئ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار میرپور بچاؤکیمپن کے رہنماؤں ، حفیظ انصاری ، خاور شریف ایڈووکیٹ ، ندیم علی سرفروش ، رضوان کرامت ، عدنان یونس ، محمد منشی خان ، عمیر اکرم ، جان علی شاہ ، ذوالقرنین انصاری ، علی شان ، طیب اسحاق ، حمادرزاق ، احمد رضا ، حسین علی شاہ ، حسن علی شاہ ، راجہ ارشد حسین ، راجہ رزاق خان اور دیگر نے اسلام پورہ بن خرماںمیں ایک احتجاجی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ميرپور : پاکستانی آبی جارحيت کے خلاف احتجاجی بيٹھک ميں شرکاء مشاورتی عمل کے دوران

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معصوم بچے انتہائی خوف کا شکار ہیں اگر یہ خوف کاعالم جاری رہا توہمارے بچوں کی تمام تخلیقی صلاحتیں ختم ہو جائیں گی ۔ واپڈا میرپوریوں پر آبی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے اور پانی کا لیول کم کرے ۔ ہمارے شہر کو منجوڈارو بنانے کی سازش بند کرو ، ہمیں اور ہماری نسلوں کو زندہ رہنے دو ، ہمارا خدشہ ہے کہ واپڈا سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت آزادکشمیر کے دو بڑے شہروں میرپور اور مظفرآباد کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے ۔ اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم متحدومنظم ہو کر ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر صرف اور صرف اپنی آنے والی نسلوں کی بقاءکے لئے پرامن جدوجہد کریں ۔24 ستمبر کو اس جدوجہد کا باضابطہ طور پر آغاز کریں گے ۔ ۔انہوں نے کہاک ہ دنیا میں جہاں بھی شہریوں نے اپنے حقوق حکمرانوں سے چھینے ہیں تو انہوں نے مستقبل مزاجی سے پرامن جدوجہد کی ہے ہمیں بھی اس رستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔ حکومت اور واپڈا ڈیم کے ارد گرد 40 کلو میٹر زمین کا جلد از جلد جیولوجیکل سروے کروائے ۔ اور وہ تمام شہری حقوق جن کا ڈیم بناتے وقت 60 کی دہائی میں اعلانات اور وعدے کئے گئے تھے فی الفور شہریوں کو مہیا کراو 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی ہر حال میں یقینی بناؤ آزادکشمیر میں گھریلو بجلی بالکل مفت دو ، پینے کا صاف پای وافر مقدار میں مہیا کرو ، شہر کی سڑکیں عالمی معیار کے مطابق بناؤ صحت اور تعلیم کا میعار جدید تقاضوں کے مطابق کرو ، اگر حکمران ہمیں یہ سب دینے سے انکاری ہیں تو پرامن جدوجہد کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور اس حق کو ہم ہر قیمت پر استعمال کرینگے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *