Main Menu

زير زمين کيا تبديلياں ہو رہی ہېں، واپڈا و حکومت حقائق سامنے لائيں، ميرپور بچاؤ مہم

Spread the love

میرپور (ويب ڈيسک) حکومت اور واپڈا شہریوں کے سامنے حقائق لائیں ۔ کہ زیر زمین کیا تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ان تبدیلیوں کا منگلا ڈیم سے کتنا تعلق ہے ماہر ارضیات کی سروے رپورت آنے تک منگلا ڈیم کے پانی کا لیول1190 سے کم رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار میرپور شہر بچاؤ کمیپن کے راہنماؤں احسن میر ، دانیال لطیف ، ندیم سرفروش ، رضوان کرامت ، باہو شاہد علی ، کاشف علی ، خواجہ عثمان طارق ، خواجہ فراز، حمزہ ساجد ، گلنار احمد عدنان یونس ، عثمان خواجہ ، علی اشتیاق اور دیگر نے سیکٹر B/3میں ایک احتجاجی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں میں خوف و ہراس ہرگز نہیں پھیلا رہے اور نہ ہی ہم واپڈا ، حکومت ، انتظامیہ یا کسی سیاسی قوت کے خلاف ہیں ۔ ہم تو حکومت اور واپڈا سے قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے پرامن طور پر مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں حقائق سے آگاہ کیا جائے ،کہ 24 ستمبر2019ءکے زلزلے کے کیا محرکات تھے اور آنے والے دنوں میں یہاں بڑا زلزلہ آنے کے امکان موجود ہیں یا نہیں ؟ ہم منگلا ڈیم یا کسی بھی ترقی کےخلاف ہرگز نہیں ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ منگلا ڈیم ہر سال کھربوں روپے کی بجلی پیدا کرتا ہے ۔جو کرڑوں انسانوں کی ضرورت ہے ۔ اس سے کرڑوں انسانوں کا روزگار جڑا ہوا ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ایک انسان کی جان کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا ۔ لہذا کوئی بھی ایسی سہولت یا ترقی جس کے بدلے میں لاکھوں زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جائے ایسے عمل کی ایک باشعور انسان ہونے کی حیثیت ہے نہ صرف بھرپور مذمت کریں گے بلکہ اس کے خلاف پرامن احتجاج بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، انتظامیہ اور واپڈا پرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے اور شہریوں کو ہر حال میں متحدہ ومنظم اور بیدار کرنے کی شعوری ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے ۔ اور وقت آنے پرنہ صرف میرپور بلکہ پوری دنیا میں پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *