راولاکوٹ : آزادی پسندوں کا دھرنا جاری، قاتلانہ حملے ميں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
راولاکوٹ (پونچھ ٹائمز ) جموں کشمير پيپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے آزادی پسندوں پر 19 جولائ کو کيے گۓ قاتلانہ حملے کے خلاف آزادی پسند سراپا احتجاج ہيں۔ يہ سارا معاملہ پوليس کی گواہی ميں ہُوا اور واقعے کی ويڈيوز بھی سوشل ميڈيا پر وائرل ہيں ۔ سارے ثبوتوں کے ہوتے ہوۓ بھی پوليس کی جانب سے تاحال واقعے کی ايف آئ آر تک درج نہيں کی گئ ۔ آزادی پسند رہنماؤں کا آج کہنا تھا کہ جب تک ایف آئی آر نہیں ہوتی اور انتظامیہ حسن ابرہیم کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مقدمہ درج کر کے ملوث اہلکاروں کو گرفتار نہیں کرتی تب تک دھرنا جاری رہے گا ۔ بیرونی غاصب قوتوں کے سہولت کار اور الہ کار آزادی پسندوں پر حملے کر کے آقاوں کے تلووں کی پالش کرنا چاہتے ہیں ایسے آلہ کاروں اور وظیفہ خوروں کو اگر لگام نہ دی گئ تو ہر چوک و چوراہے میں انکا مقابلہ کریں گئے۔
مظاہرين نے فیسوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے مطالبات کی بھرپور حمائت کرتے ہوۓ اُن کا مکمل ساتھ دينے کا اعلان کيا۔ مظاہرین نے الحاقِ پاکستان کی نام نہاد قرارداد کی کاپی بھی نذرِ آتش کی اور ايکٹ 74 و معائدہ کراچی کے خلاف شديد نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے سے اين ايس ايف، ايس ايل ايف، لبريشن فرنٹ، جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی، نيشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کيا۔
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ناصر لبريز ايڈووکيٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ايسے اوچھے ہتکھنڈوں سے آزادی پسندوں کو مغلوب نہيں بنايا جا سکتا اور ہم ہر طرح کی بربريت کے خلاف مزاحمت کرتے رہينگے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ايسے تمام اقدامات کی سختی سے مزمت کرتی ہے اور ہم مکمل طور پر نيشنل سٹوڈنٹ فيڈريشن اور نيشنل عوامی پارٹی کے دوستوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔
نيشنل عوامی پارٹی کے سينئر رہنما اظہر کاشر کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہيں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر تقسيمِ رياست کے لئے کام کرنے والے اور قابضين کے سہولتکاروں کو للکار رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ انتظاميہ مکمل طور پر شرپسند عناصر کے ساتھ ملی ہوئ ہے اور فاروق حيدر سميت سب آزادی پسندوں کو ڈرا دھمکا کر قومی آزادی کے نعرے کو قيد کرنا چاہتے ہيں جو کہ کسی صُورت ممکن نہيں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ميڈيا پر اخلاقيات کا درس دينے والے حسن ابراہيم اپنے کارکنوں سے قاتلانہ حملے کرواتے ہيں اور مقبول بٹ شہيد کے پوسٹرز کو پاؤں تلے روندنے کی کوششيں کرواتے ہيں مگر اُنہيں سوشل ميڈيا پر اخلاقيات کی باتيں کرتے ہوۓ شرم نہيں آتی۔
جموں کشمير لبريشن فرنٹ (صغير) کے چيئرمين سردار صغير ايڈووکيٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ عوامی ايکشن کميٹی واقعے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج ہونے تک دھرنے کا اعلان کر چُکی ہے۔ اب ہم اُس وقت تک نہيں اُٹھينگے جب تک ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج نہيں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اگر يہ گمان ہے کہ آزادی پسندوں کو ڈرايا جا سکتا ہے تو وہ آ کے اپنا شوق پُورا کر لے۔ انہوں نے کہا کہ سردار ابراہيم کوئ پيغمبر يا ولی نہيں بلکہ رياست کی تقسيم کا ايک کردار ہے جس نے مہاراجہ کے خلاف عوامی بغاوت کو قابض مُلک کے اشارے پر رياست کی تقسيمی کی تحريک ميں بدل ديا۔ اُنکا کہنا تھا کہ مہاراجہ کے خلاف جدوجہد ميں ہم ابراہيم خان کو سراہتے ہيں مگر اسکا يہ مطلب نہيں کہ اُس کا ہر کام درست تھا۔ رياست کو تقسيم در تقسيم کرنے والے اب آ کر رياست کے تشخص کی محض باتيں کرتے ہيں اور عمل ميں پاکستانی ايجنسيوں کی دلالی کرتے ہيں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رياست کے ہر شہری کا حق ہے کہ وہ چاہے پاکستان سے الحاق کا نظريہ رکھے ہندوستان کے ساتھ الحاق کا يا خودمختاری کا اُن کے لیے سبھی قابلِ احترام ہيں ۔ مگر جو لوگ پاکستان اور ہندوستان کی ايجنسيوں سے تنخواہ لے کر کام کرتے ہيں اُنہيں ہم سرعام گماشتہ، غدار، اور وطن فروش کہتے ہيں۔ اُنکا کہنا تھا کہ حکومت عوامی طاقت کے آگے کچھ نہيں کر سکتی لہذا بہتر يہی ہے کہ جلد از جلد دی گئ درخواست کے مندرجات کے مطابق قانونی کاروائ کر کے اپنی ذلت کو بچاۓ ورنہ ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More