Main Menu

آزادکشمير: فيسوں کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری، مطالبات منظور نہ ہوۓ تو مظفرآباد کی جانب مارچ کا عنديہ

Spread the love
راولاکوٹ: طلباء فيسوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہيں

راولاکوٹ (پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک) جامعہ پونچھ کے طلبہ نے کچہری چوک راولاکوٹ میں ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے بےجا فیسسز جو آزادکشمیر کی تمام یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو چالان جاری کر دیئے گئے جس پر مختلف قسم کے بے جا چارجرز شامل کر کے بھاری بھر کم فیسسز جمع کرنے کے لیے سخت ہدایت جاری کی ہیں ۔ جس پر پونچھ سمیت پورے آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات نے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے ۔ لوکل ميڈيا رپورٹس کے مطابق آج راولاکوٹ میں شدید بارش کے باوجود طلبہ ہڑتالی کیمپ میں سراپا احتجاج رہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی یونیورسٹیاں ایچ ای سی کے دباؤ میں آ کر طلبہ کو بے جا بھاری بھر فیسیں ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں ہم ایچ ای سی کے اس تعلیمی دشمنی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور صدر ریاست سے مطالبہ کرتے ہيں کہ آزاد کشمیر کے جملہ طلبہ و طالبات کے مسائل کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں مظاہرين کا کہنا تھا کہ نہ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ چلان میں بہت سے ایسے چارجز لگائے گئے ہیں جس کی جوازیت نہیں ہم اپنے حق کی خاطر کوئی بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی. طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم اپنی تحریک کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کریں گے۔
ياد رہے تين روز قبل مظفر آباد ميں پونچھ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، مظفرآباد سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، میرپور سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور کوٹلی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا اور جوائنٹ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بناتے ہوئے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ وبائی صورتحال کے اندر طلبہ سے مکمل فیسیں لینے کی کوشش کی جاری ھے، وہ ختم کرتے ہوئے باقائدہ نوٹیفیکیشن کا اعلان کیا جائے۔ علاؤہ ازیں آن لاین کلاسز میں طلبہ کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ بصورت دیگر طلبہ تمام یونیورسٹیز کے باہر دھرنا دیں گے۔ مطالبات کی منظور ی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔اور جوائنٹ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مستقبل میں طلبہ کے مسائل پر مل کر کام کرے گی۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *