بلدياتی اليکشن عوامی حق، انعقاد کا حکومتی وعدہ ہر صورت پُورا کروائينگے، سردار ثاقب نعيم
باغ (نمائندہ پونچھ ٹائمز) جموں کشمير پيپلز پارٹی کے سينئر رہنما ، چيئرمين باغ يوتھ فورم اور تحريک بلدياتی اليکشن آزادکشمير کے کنوينئرسردار ثاقب نعيم نے کہا ہے کہ بلدياتی اليکشن عوامی حق ہے اور انکے انعقاد کا وعدہ حکومت سے ہر صورت پُورا کروائينگے۔ انہوںنے کہا کہ بلدياتی نظام ميں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جو قوميں وقت کی ضرورتوں کا خيال نہيں رکھتيں وہ تاريخ کےصفحات اے مٹ جاتيں ہيں۔
ياد رہے کہ بلدياتی انتخابات بارے پچھلی حکومتوں ميں بھی باتيں چلتيں رہيں مگر مختلف وجوہات کی بنا پر کبھی بھی اس پہ عملدرآمد نہہو سکا پھر آزادکشمير ميں گزشتہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی مہم ميں فاروق حيدر کا بھی عوام کے ساتھ وعدہ تھا کہ وہ حکومتميں آنے کے بعد بلدياتی انتخابات کروائينگے مگر اُنکی حکومت کو اب چار سال ہو چُکے مگر تاحال بلدياتی انتخابات کا معاملہ تعطل کا شکارہے۔
بلدياتی نظام بنيادی طور پر يورپی تصور ہے جس ميں اسمبلی ممبران يعنی ايم ايل ايز يا وزراء کی بجاۓ لوکل تعمير و ترقی بارے وسائل و اختيار لوکل کميونٹی کے نمائندوں کے پاس ہوتے ہېں۔ آزاد کشمير ميں يہ نظام کے ايچ خورشيد مرحوم نے متعارف کروايااور آخری دفعہ سن 1990 کی دہائ ميں بلدياتی انتخابات کرواۓ گۓ۔ غالباً 1993-4 کے بعد آج تک بلدياتی نظام درہم برہم ہے۔
بلدياتی نظام جيسے کہا گيا کہ اختيارات لوکل کميونٹی کے منتخب نمائندوں کے پاس ہوتے ہيں۔ اس ميں ہر يونين کونسل کے عوامکونسلر کا انتخاب کرتے ہيں اور يوں يونين کونسل کے منتخب کونسلر راۓ دہئ کے زريعے ضلعی کونسل کے چيئرمين کا انتخاب کرتےہيں۔ اسطرح اسمبلی ممبران يا وزراء کی بجاۓ ضلعی کونسل کا چيئرمين بلدياتی نظام ميں ضلعے کا زيادہ ذمہ دار آدمی ہوتا ہے۔
ن ليگ کی حکومت نے ڈسٹرکٹ ايڈمنسٹريٹرز تو تعينات کئے ہيں مگر بلدياتی نظام کو مرہ ہئ رہنے ديا۔
ثاقب نعيم کا مزيد کہنا تھا کہ بلدياتی نظام سے عوام اپنے حقوق زيادہ آسانی سے لے سکتے ہيں اور يہ نظام لانا اس ميں بہتری لاناعوامی حق کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسليے ہم ن ليگ حکومت سے اُنہی کا عوام سے کيا ہوا وعدہ پورا کروانے کیتحريک چلا رہے ہيں جس ميں ہميں عوام کی تمام پرتوں کی حمائت کئ ضرورت ہے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More