Main Menu

بيرسٹر قربان کی جدوجہد کو سُرخ سلام ، تحرير: رابعہ رفیق

Spread the love


غلامی، طبقاتی استحصال، ظلم و جبر اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ریاست جموں کشمیر کے مظلوم عوام کو حقیقی انقلابی آزادی اور شعور کی روشن منزلوں کی راہ پہ گامزن کرنے والے عظیم مفکر، فلاسفر، مارکسی دانشور، انقلابی رہنما اور جموں کشمیر کی پہلی مارکسی نظریات کی حامل انقلابی پارٹی “جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی” (JKPNP) کے بانی بیرسٹر قربان علی کی آٹھویں برسی کے موقع پر عظیم مارکسی رہنما کی عملی انقلابی جدوجہد کو سرخ سلام اور خراجِ عقیدت۔
جموں کشمیر کے عظیم انقلابی رہنما بیرسٹر قربان علی آج سے 8 برس قبل جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو گے تھے لیکن ان کے عظیم خیالات اور مارکسی نظریات رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے، ان کے تخلیق کردہ مارکسی لٹریچر سے مظلوم عوام شعور حاصل کر کے غلامی اور طبقاتی استحصال سے نجات کی راہیں تلاش کر عملی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ منقسم ریاست جموں کشمیر کی تینوں اکائیوں کے مظلوم عوام سائنسی اور مارکسی بنیادوں پہ اپنے اپنے قابض کے خلاف یکجا ہوں۔
آج سے 35 برس قبل بیرسٹر قربان علی صاحب نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی انتہائی پسماندہ ریاست جموں کشمیر میں (JKPNP) ایک مارکسی پارٹی کا قیام عمل میں لا کے جس انقلابی جدوجہد کا آغاز کیا یہ جدوجہد اس غلامی، ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کرکے ایک مساویانہ نظام کے قیام تک جاری رہے گی، اس امید اور یقین کے ساتھ کے اک دن پیر پنجال اور ہمالیہ کی وادیوں اور بلند وبالا چوٹیوں پہ انقلاب کا سرخ پرچم لہرائے گا۔ جہالت، غلامی، طبقاتی استحصال اور جبر کے پہاڑوں اور کالے بادلوں کی اوٹ سے انقلاب کا سورج طلوع ہو گا جس کی روشنی جنوبی ایشیا کی سرزمینوں سے ہوتی ہوئی ساری دنیا کو آغوش بھر لے گی۔

اٹھو تم سب جو غلام نہیں ہو گے!!






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *