Main Menu

عدالت العالیہ نے تعلیمی اداروں‌کو فیسیں لینے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا

Spread the love

مظفرآباد، پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی عدالت العالیہ نے تعلیمی اداروں‌کو فیسیں لینے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔
تفصيلات کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی عدالت العالیہ نے خطے میں‌فعال تمام نجی تعلیمی اداروں‌کو کورونا وباء کی تعطیلات کے دوران طلباء و طالبات سے فیس لینے سے روک دیا ہے۔
مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی ماہر قانون راحت فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کو عدالت العالیہ نے سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں‌کو فیس لینے سے روک دیا ہے۔ درخواست گزار راحت فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مارچ سے سکول بند ہیں، بچوں‌کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وباء کے دوران پریشان حال والدین دہرا نقصان اٹھا رہے ہیں يعنی ایک طرف بچوں‌کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف ہر ماہ سکولوں‌کی فیسیں‌بھی ادا کرنا پڑھ رہی ہے۔ درخواست گزار راحت فاروق ایڈووکیٹ نے اپیل کی کہ جو سکول فیسیں‌پہلے لے چکے ہیں انہیں‌وصول کردہ فیسیں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اگلے مہینوں‌میں‌ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *