Main Menu

Rizwan Ashraf

 

نئے عوامی رحجانات اور عقیدت مندی کا شکار نقطہ نظر؛ تحرير: آفتاب احمد

دنیا کے ہر انسان کاسماج،کائنات اور سماجی مسائل کو دیکھنے اور سمجھنے کا ایک نقطہ نظر ہے، وہ نقطہ نظر سائنسی بھی ہو سکتا اور غیر سائنسی بھی۔سائنسی نقطہ نظر چیزوں کا درست تجزیہ کرکے انھیں اجتماعی فائدے کے لیے آگے بڑھانے کی جدوجہد کرتا ہے جبکہ غیر سائنسی نقطہ نظر مخصوص خول میں بند ہوکرذاتی،گروہی فائدے،رجعت پسندی اور تعصبات کے تحت سماج کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی سماجی تبدیلی کی تحریک کی محرک قوتیں بھی انہی دو نقطہ نظر میں سے کسی ایکRead More


الیکشن ،سلیکشن یا ڈھونک؛ تحرير: سمعیہ حنیف

الیکشن 2021 بھی سابقہ الیکشنز کی طرح الیکشن نہیں سلیکشن ہی رہے گی۔ اور سلیکشن بھی ایسی ڈھونک نما کہ عام انسان کیا اچھا خاصا با شعور انسان بھی اس جھانسے میں آسانی سے آ جاتا ہے۔ پانچ سال پورے ہونے والے اس ڈرامے کی اب اگلی قسط(episode) ریلیز ہونے کو ہے۔ افسوس ہمارے نہتے لوگ ایک بار پھر سے بکنے والے ہيں اور وہ بھی دو گز سڑک یا پھر دو کالے پائپ یا پھر ایک آدھ کھمبے کے عوض۔۔۔۔ لیکن ہم لوگ کریں بھی کیا آخر 5سال کاRead More


کراچی: جموں کشمير پيلز نيشنل پارٹی کا جبری گمشدگيوں کے خلاف مظاہرين و ورثاء سے اظہارِ يکجہتی

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان نے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کيمپ کا دورہ اور مظاہرہ سے خطاب کيا۔ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ، سندھ سجاگی فورم اور بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے مظاہرے میں شرکت کی۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے کامریڈز نے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں پریس کلب کے سامنے جیئے سندھ تحریک کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کیے گے جیئے سندھRead More


الیکشن کھیلنا کیوں ضروری ہے؛ تحرير: کامريڈ محمد الیاس

دوہزار سولہ کے الیکشن کے بعد مکمل طور پر غاٸب عوام سے دور فیصلی بٹیروں کی طرح چھپ جانے والے سیاسی مدھاری بِلوں سے باہر نکل آۓ ہیں،سادہ لوح عوام کے گلوں میں ہار ڈال ڈال کر شمولیت کی خبریں لگنا شروع ہو گٸی ہیں ساتھ ہی نا پختہ سڑکوں کی مرمت کے نام پر کہیں 2 کلو میٹر پر تو کہیں 4 کلو میٹر پر ٹاکیاں لگنا شروع ہو گٸی ہیں،قبیلہ ٹبر کی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے،ٹورنمنٹ کے فاٸنل میچوںRead More


چہرے نہیں نظام بدلو ؛ تحرير: رابعہ رفیق

نام نہاد آزاد کشمیر میں 2021 کے الیکشن کی آمد آمد ہے، بنیادی حقوق سے محروم سادہ لوح عوام کو قبیلہ، برادری، ٹبر جیسی فرسودہ روایات کے نام پہ بے وقوف بنا کر انہیں جال میں پھنسانے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور سادہ لوح عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جال میں پھنسنے کو تیار ہیں۔ الحاقِ پاکستان کی دستاویز پہ دستخط کیے بغیر جو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے وہ بھلا کیسے خود کو آزاد کہتے ہیں۔ قابض ریاست پاکستان کے مسلط کردہ چیف سیکرٹری اورRead More


مہم جوئی یا درست عمل فیصلہ کون کرے گا ؛ تحرير: رحيم خان

پاکستان بھارت میں سے کسی بھی ملک کا جھنڈا جموں کشمیر کے کسی بھی آزادی پسند شہید کی کسی یاد گار پر نہیں ہو سکتا جو ان دو قابض ملکوں کے قبضے کے خلاف لڑتا ہے, اس لئے ہم مقبول بٹ شہید کی یاد گار پر پاکستان کے جھنڈے کو لہرانا غلط سمجھتے ہیں اس لئے اس یاد گار پر سے جھنڈا اتارنے پر تنویر احمد کو گرفتار کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تنویر احمد کے عمل کو بلکل درست سمجھتے ہیں اور اس کی فوری اور غیرRead More


جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کا وائس فار مسنگ پرسنز کے کیمپ کا اظہارِ یکجہتی کيليے دورہ

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان نے وائس فار مسنگ پرسن بلوچ/سندھی کے کیمپ کا اظہارِ یکجہتی کے لیے دورہ کيا۔ اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوۓ کامريڈ سُلطان کا کہنا تھا کہ بلوچ سندھی مسنگ پرسنز کی بازیابی کی جدوجہد میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ و سندھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کو طاقت سے زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔ کامریڈ سلطان اور ہانی بلوچ نے دوران گفتگوRead More


ہم نے مُلک کو کيا ديا، سوچیے گا ضرور ؛ تحرير: آفتاب خان

چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش ۔۔بجلی کی پانچ سو یونٹ کو 1500 یونٹ لکھنے والا میٹر ریڈر…خالص گوشت کے پیسے وصول کر کے ہڈیاں بھی ساتھ تول دینے والا قصائی… خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰ گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری…. بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او… گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسلRead More


گلگت بلتستان بارے پاکستانی بیان مسترد، رياست جموں کشمير پر قبضہ غير آئينی و غير انسانی ہے، کامريڈ حبيب الرحمن

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان و سينئر رہنما کامريڈ حبيب الرحمن نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے بارے ميں وزير امورِ کشمير و گلگت بلتستان علی امين گنڈہ پور کی جانب سے اخبارات ميں چھپنے والے بيان کو سختی سے مُسترد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ گلگت بلتستان رياست جموں کشمير و اقصاۓ تبتہا کا حصہ ہے۔ اخبارات کو جاری بيان ميں اُن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حقوق کی آڑRead More


تھوراڑ : حقوق کی مانگ پہ تشدد و گرفتاريوں کی مذمت ، فی الفور رہا، مطالبات پورے کئے جائيں ؛ حبيب الرحمن

تھوراڑ پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام کشمير کے علاقے تھوراڑ کے مقام پر اپنے بنیادی حقوق کے لئے پرامن دھرنا دینے اور آواز بلند کرنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں پہ پاکستانی زير انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور گرفتار يوں پر شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما کامريڈ حبيب الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو سہوليات مہيا کرنے کی بجاۓ تشدد و گرفتاريوں سے عوام کو ہراساںRead More