Main Menu

خورشيد مير کا دورہِ جموں ، کنٹرول لائن کے خاتمے، وفاقی حکومت کے قيام کيليے جدوجہد پر اتفاق

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمير لبريشن فرنٹ(رؤف) کا ریاستی وحدت کی بحالی اور مختلف اکاہیوں کے مابین اعتماد سازی کے لیے بڑا قدم ، وائس چیرمین خورشید میر کا سپریم ہیڈ سردار رؤف کشمیری اور چیرمین جے کے ایل ایف سردار صابر کشمیری ایڈوکیٹ کی ہدایت پر وفد کے ہمراہ جموں کا دورہ ۔ جاری تفصيلات کےمطابق امر سنگھ کلب جموں میں نیچر مین کاہنڈ فرینڈلی پارٹی کے چیرمین بابو سنگھ اور انکے ساتھیوں سے تفصیلی ملاقات کی گئ۔ ہندوستان کے پانچ اگست کے اقدامات کے خلاف کنٹرول لائن کے خاتمے ، وفاقی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد پر اتفاق مسلہ کشمیر انڈیا پاکستان کے مابین دوطرفہ مسلہ نہیں بلکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام اس کے بنیادی فریق ہیں مسلہ کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں ریاست جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے ریاست کو متحد کرکے قومی اسمبلی قاہم جبکہ گلگت بلتستان ، آزادکشمیرجموں لداخ وادی کی علاقائی اسمبلیاں قاہم کی جاہیں ۔

ملاقات میں جموں سے بابو سنگھ ، روف لون ایڈوکیٹ ،کرچیت سنگھ جبکہ وادی سے خورشید میر اور وفد کے ارکان شامل تھے ریاست جموں کشمیر کے عوام کی شمولیت کے بغیر مسلہ کا کوہی بھی قابل قبول نہیں خطے میں امن کے قیام کے جموں کشمیر کے شہریوں کو مسلہ کا بنیادی فریق تسلیم کرتے ہوے سہ فریقی مذاکرات کا آغاز کیا جاہے تاکہ انڈیا پاکستان کے مابین تلخیوں کا خاتمہ ہو اور خطے میں امن و خوشحالی کا آغاز ہو سکے وادی سے خورشید میر اور انکے ساتھیوں کی جموں آمد خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے جسکے مثبت اثرات مرتب ہوں گے واضح رہے کہ دونوں وفود کی ملاقات کے لیے جے کے ایل ایف کے سفارتی شعبہ کے سابق سربراہ سردار نصیر نے کلیدی کردار ادا کیا ۔

دریں اثناء جے کے ایل ایف کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ناصر سرور سعودی عرب برانچ کے صدر ماموں یونس سعودی عرب کے کنوینر وقاص میر خان الیاس جے کے ایل ایف کے سیکریٹری مالیات سردار اعظم انقلابی ممبر سی سی منظور میر راولپنڈی اسلام کے کنوینر خورشید چالکو سردار رحیم طاہر کے ایس ایل ایف کے چیرمین شاہ زیب اختر نے واہس چیرمین جے کے ایل ایف خورشید میر انکے ساتھیوں نیچر مین کاہنڈ فرینڈلی پارٹی کے چیرمین بابو سنگھ ، رؤف لون ایڈوکیٹ اور انکے ساتھیوں کو تاریخی اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوے اس امید کا اظہار کیا ہے وادی سے جموں میں وفد کے باضابطہ کا دورہ سے دونوں اکاہیوں میں دوریاں کے خاتمے تاریخی رشتوں کی بحالی لیے پیش خیمہ ثابت ہو گا جسکی ریاست وحدت کی بحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔






Related News

یا سین ملک کا مقدمہ اورعالمی عدالت انصاف ۔ بیرسٹر حمید باشانی

Spread the loveآج کل یاسین ملک کا مقدمہ عدالت انصاف میں لے جانے کے باتیںRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *