Main Menu

جے کے پی اين پی کا ریاستی تقسیم کے خلاف بھمبھر تا نيلم لانگ مارچ کرنے کا اعلان

Spread the love

اجتماعی شعور سے ریاست جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کا 22 اکتوبر کے بعد اگلا مرحلہ بھمبھر تا نیلم لانگ مارچ کا تھا، اتحاد فعال رول نہیں دے پا رہا تو جے کے پی این پی اپنے طور پر تحریک کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ریاست جموں کشمیر کے نقشے کو تحریک کے جھنڈے کے طور پر استعمال کرے گی

راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کسی بھی صورت میں ریاست کی جبری تقسیم اور جبری انضمام کو قبول نہیں کرے گی ۔ ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ریاست جموں کشمیر کے عوام نے کرنا ہے ۔لیکن آج عوام کے حق حکمرانی اور وسائل کو غصب کر کے ریاست کی بندر بانٹ کا ایک گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ریاست جموں کشمیر کے نقشے کو تحریک کے جھنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہوۓ مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کے خلاف بھمبھر تا نیلم (تاو بٹ ) تک لانگ مارچ کرے گی ۔

جے کے پی این پی اس بندر بانٹ اور استحصال کے خلاف ریاست گیر تحریک چلائے گی ۔چونکہ اجتماعی شعور سے پيپلز نيشنل الائنس کے زير اہتمام ریاست جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کا فیصلہ ہوا اور پھر اس تحریک نے مختلف مراحل طے کئیے ۔ لیکن اگر کوئی اتحاد فعال رول نہیں دے پا رہا تو جے کے پی این پی اپنے طور پر تحریک کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ویسے ہی قبول کرے گی جیسے اس نے ابتداء میں کی۔
آج راولاکوٹ ميں نيپ اور اين ايس کی جانب سے نيپ کے صدر و ديگر کامريڈز کی رہائ ميں ديے جانيوالے استقباليے سے خطاب کرتے ہوۓ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان کامريڈ طيب رياض نے کہا کہ تحریک کی ابتداء میں پارٹی نے اپنا جھنڈا چھوڑ کر تحریک کا علم تھاما تھا تا کہ قومی تحریک میں ہم آہنگی و رواداری کے رویے پروان چڑھاتے ہوئے انفرادیت پسندی و مسابقت بازی کے رجحان کو ختم کیا جا سکے۔

راولاکوٹ: نيپ اين ايس ايف کے زير اہتمام کامريڈز کی رہائ بارے استقبالیہ تقريب ميں شرکاء

انہوں نے کہا کہ جے کے پی این پی آج بھی رد عمل کی نفسیات کی اسیر ہو کر اپنا پارٹی جھنڈے کے نیچے نہیں بلکہ تحریک کے جھنڈے کے سائے تلے ہی تحریک کو آگے بڑھائے گی۔ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا تعین تمام سیاسی سماجی تنظیموں ،عوام الناس کی اکثریتی پرتوں تک ریاست جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے اہداف و مقاصد کے ابلاغ کے بعد کیا جائے گا۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *