Main Menu

پلندری: آزادی پسندوں کا اسيرانِ کوہالہ کی فی الفور اور غير مشروط رہائ کيلۓ احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

گلگت بلتستان رياست کی اہم اکائ ، کسی صورت پاکستانی صوبہ نہيں بننے دينگے،نيازی حکومت گرفتاريوں سے تحريک دبانے کی خام خيالی ميں نہ رہے

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع پلندری میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، ایس ایل ایف، اور این ایس ایف کے زیر اہتمام اسیران جے کے نیپ و این ایس ایف کی رہائی کے سلسلے میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسیران کی رہائی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرہ کوٹلی چوک سے شروع ہوا اور شرکا نعرہ بازی کرتے ہوئے کچہری چوک میں پہنچے جہاں ایس ایل ایف، این ایس ایف، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ کٹھ پُتلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور تمام اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار امان نے کہا کہ کٹھ پُتلی حکمران اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے آزادی پسند کارکنان کو گرفتار کر کے اگر یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ تحریک رک جائے گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی اہم ترین اکائی گلگت بلتستان کو کسی صورت صوبہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ جب تک ریاست جموں کشمیر کے وفا شعار بیٹے زندہ ہیں نیازی حکومت چاہ کر بھی ایسا نہیں کر سکتی۔انہوں نے مبحوسین کی غیر مشروط اور فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔

پلندری: جموں کشمير لبريشن فرنٹ، نيپ، ايس ايل ايف اور اين ايس ايف کے کارکن احتجاج کر رہے ہيں۔





Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *