Main Menu

باغ: پوليس کا نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنوں پر بدترين تشدد، درجنوں گرفتار

Spread the love

نيشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ،سيکرٹری جنرل سميت درجنوں کارکنان گرفتار، سياسی و عوامی حلقوں کی شدید مذمت

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں نيشنل عوامی پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اقدام کے خلاف پاکستان اور پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقوں کو ملانے والے تمام راستوں پر احتجاجات کی کال دی گئ تھی۔ اس ضمن ميں پہلا احتجاج آج کوہالہ پل پر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تفصيلات کے مطابق پہلے پوليس نے نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان کو جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر کے روک ديا تھا اور مظفرآباد سے آنيوالے قافلے پر تشدد اور گرفتارياں بھی کی گئيں۔

نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان رکاوٹيں عبور کر کے جہالہ کے مقام پر پہنچے تو پوليس کی بھاری تعداد نے مظاہرين کو روک ديا اور مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ۔
نيشنل عوامی پارٹی کے صدر لياقت حيات نے مظاہرين سے خطاب کيا اور انتظاميہ کو يقين دلايا کہ وہ پُرامن ہيں اور کسی طرح کا انتشار نہيں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کوہالہ جانے ديا جاۓ ہم پُل توڑنے نہيں جا رہے اور نہ ہی پاکستان سے تعلقات ختم کرنا جا رہے ہيں بلکہ وہاں سے ہم دُنيا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ رياست عوام امن پسند ہے اور کسی طور رياستی تقسيم کو قبول نہيں کرتی۔

عينی شاہدين کے مطابق پوليس نے مظاہرين کو جہالہ سے آگے جانے سے روک ديا تھا اور دھرنا ديے ہوۓ پُرامن مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے پانی پھيکنا شروع کر ديا۔ بعد ازاں پوليس نے کارکنان اور رہنماؤں پر بدترين تشدد شروع کر ديا اور نيشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر لياقت حيات، سيکرٹری جنرل ستار ايڈووکيٹ ، ناصر آکاش، عابد شاہين، اين ايس ايف کے مرکزی سيکرٹری جنرل کامريڈ تيمور سميت درجنوں کارکنان گرفتار کر لئے ہيں ۔

تشدد و گرفتاريوں کی ان اطلاعات پر آزادی پسندوں ميں غم غصے کی ايک لہر دوڑ گئ ہے اور حالات خراب ہونے کا شديد خطرہ ہے۔ ياد رہے ڈپٹی کمشنر باغ کی جانب سے گزشتہ روز کوہالہ پل کے آس پاس 3 کلومیٹر کے اندر کسی قسم کے احتجاج پر دو ماہ تک پابندی عائد کر دی گئ تھی ۔


سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور اسکو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔ پوليس کا نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے رہنماؤں و کارکنان پر تشدد اور اُن کی گرفتاريوں کی پوری دُنيا ميں موجود آزادی پسندوں نے شديد مزمت کی ہے اور اپنے ردعمل کا اظہار کيا ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *