Main Menu

لاہور: فاروق حيدر سميت مسلم ليگ ن کی قيادت کيخلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کی تمام قیادت کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزامات میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے. یہ ایف آئی آر لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں مدبر رشید نامی شہری کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔ پاکستانی ریاست کی وفاداری کا دن رات ورد کرنے والے بھی اگر مقتدرہ کی مرضی کے خلاف کوئی لفظ بھی منہ سے نکالیں تو انہیں نکیل ڈالنے کا بھی وہی راستہ ہے جو آزادی اور انقلاب کی جدوجہد کے سرخیلوں کےلئے استعمال کیا جاتا ہے.

لیکن حکمران طبقات کی لڑائی میں اس طرح کے اقدامات سے دو متحارب طبقات کے نمائندوں کو ایک جیسے ردعمل کے ذریعے ایک صف میں کھڑا کر لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کنفیوز کرنیکی کوشش کی جاتی ہے.

حکمران طبقے کے ایک دھڑے کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ اکثریتی مظلوم و محکوم عوام میں اس نظام اور اسکے رکھوالوں کے خلاف نفرت حد درجہ بڑھ رہی ہے اور ایک سنجیدہ بغاوت کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔

رياست جموں کشمير کے آزادی پسند حلقوں کی جانب سے اس خبر کے بعد سوشل ميڈيا پہ فاروق حيدر کو اس تنقيد کا نشانہ بنايا گيا کہ کاسہ ليسی کی اس روش کو ترک کر کے اگر اپنی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری کے لئے اُٹھ جاتے تو غداريوں کے لاکھوں مقدمات قابلِ فخر ہوتے۔ مگر اصل بات يہی ہے کہ رياست کے ان بے توقير حکمرانوں کو پاکستان محض پالتو جانوروں کی طرح رکھتا ہے جو پاکستان چاہے وہی بولتے سُنتے اور ديکھتے ہيں مگر کبھی بھی اپنی قومی آزادی، عزت اختيار و وقار کے لئے اُٹھنے کی جرات نہيں کر سکتے۔

بشکريہ حارث قدير






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *