Main Menu

سُدھنوتی : جے کے ایل ایف کا جمیل ایڈووکیٹ شہید اور شہداء عالی کدل کی برسی 19 نومبر کو منگ میں منانے کا اعلان

Spread the love

سُدھنوتی ، پونچھ ٹائمز

تحصیل سطح پر تنظیم سازی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم،

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے خلاف 16 اکتوبر کو ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع سُدھنوتی ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع سدھنوتی کا اہم اجلاس زیر صدا رت نائب صدر ضلع سدھنوتی شہزاد یوسف سدھنوتی ہائٹس ٹنگی گلہ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس ميں جمیل احمد چوہدری ایڈووکیٹ شہید اور شہداء عالی کدل کی برسی 19 نومبر کو منگ میں منانے کا فيصلہ کياگيا۔

اجلاس میں ضلعی عہدیداران کے علاؤہ ممبران مجلس عاملہ، ایس ایل ایف سدھنوتی، اور جنرل ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاسمیں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی اطلاعات پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا اور حکومت پاکستان کو متنبہ کیا گیا کہ گلگتبلتستان ریاست جموں کشمیر کی ایک اہم اکائی ہے اور اسے کسی صورت پاکستان کا صوبہ نہیں بنایا جاسکتا اگر ایسی کوئی کوشش کیگئی تو کارکنان جے کے ایل ایف ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں 16 اکتوبر کو ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرےکرنے کا اعلان کیا گیا۔ جاری پريس ريليز کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو ازاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائےتاکہ وہاں کی عوام کی محرومیاں ختم ہوں۔ اجلاس میں شہید وحدت جمیل احمد چوہدری ایڈووکیٹ اور شہداء عالی کدل کی برسی 19 نومبر کو  منگ  کے مقام پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں  ضلع سدھنوتی کی تمام  تحصیلوں میں تنظیم سازی کو جلد مکمل کرنے کاعزم ظاہر کیا گیا۔

سُدھنوتی: جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے ضلعی اجلاس کی تصويری جھلکياں ۔

شرکاء اجلاس نے گزشتہ دنوں سری نگر میں معروف آزادی پسند رہنما ایڈووکیٹ بابر قادری کے قتل کی پرزورمذمت کی۔اجلاس میں چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک، بابا جان، اور راجہ تنویر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں جےکے ایل ایف ضلع سدھنوتی کے جنرل سیکرٹری وسیم معروف،  ضلعی آرگنائزر طارق ملک، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری عدیل تصویر،ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت سردار خالد محمود، ضلعی سیکرٹری مالیات نوید سلیم، آرگنائزر یورپ زون سردار عدنان حنیف، ڈپٹیسیکرٹری جنرل ایس ایل ایف فہیم بھیا، سردار امان اور دیگر کارکنان شریک ہوئے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *