Main Menu

بيرپانی : آر ايچ سی ميں پہلے ڈاکٹر کی تعيناتی عوام کو مبارک، اتحاد ضروری، جلد نۓ لائحہ عمل کا اعلان کرينگے، بلال حبيب چغتائ

Spread the love

باغ،  پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں ضلع باغ کے گاؤں بيرپانی کے عوام کا احتجاج رنگ لے آيا۔ رورل ہيلتھ سينٹر ميں پہلے ڈاکٹر کی تعيناتی عمل ميں آ گئ۔ سوشل ايکٹويسٹ بلال حبيب چغتائ کا کہنا ہے کہ یہ ابھی کافی نہیں ہے چونکہ ابھی بھی چھ اسامياں بدستور خالی پڑی ہیں۔
سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں بلال حبيب کا کہنا تھا کہ اس ضمن ميں ڈیڈلائن ختم ہو گئ ہے اور اب ہم اگلا قدم مشاورت سے اٹھاہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تو آ گیا ہے مگر ہماری بيرپانی کی ایک واٹر کرئير کی پوسٹ تھی اور بندہ بھی بیرپانی کا تھا اس کا تبادلہ بھی ڈی ايچ او صاحب نے بیرپانی کیا مگر دوسرے دن بیرپانی کے ایک وفد نے تبادلہ منسوخ کروا ديا۔
ر ہمارے وفد نے ڈی ایچ او صاحب سے ملاقات کی جس کی قیادت ڈاکٹر نذير صاحب کر رہے تھے اس میں ہمارے متحرک نوجوان عبدالروف صاحب شہزاد صاحب یہ لوگ موجود تھے ۔لیکن ڈی ایچ صاحب بھی بے بس نظر آۓ۔ ہمارے منسٹر صاھب کے پی آر او سے مل کر بیرپانی کے دو آدمیوں نے تبادلہ منسوخ کروایا کیا وہ لوگ بیرپانی کو اسی طرح رکھنا چاہتے ہیں اور کیا منسٹر صاحب کے پی آر او کو بیرپانی پوری نظر نہیں آتی؟ ڈاکٹر صاحب اور باقی لوگ ن لیک میں نہیں تھے کیا؟

بيرپانی: عوام اپنے مطالبات کے حق ميں مظاہرہ کر رہے ہيں۔

یہ کچھ اب نہیں چلے گا ہماری دو ايل ايچ وی اور واٹر کرئيرکے ساتھ ڈینٹل ڈاکٹر کی بھی اسامياں ہيں جو کہ تاحال خالی ہيں۔ جب تک یہ سب لوگ جب تک حاضر نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اگلے دو دن میں مشاورت کے بعد ہم پہیہ جام ہڑتال کی بھی کال دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزيد کہا کہ میں اپنے بیرپانی کے سب نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کے ہم نے پارٹی نہیں دیکھنی سب جماعتیں ہماری یہ ہمارے قومی ادارے ہیں ہم نے ان کو بچانا ہے سب لوگ متفق ہو کر اس پے آواز اٹھاہیں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *