Main Menu

ہجيرہ: پُرامن احتجاج پہ کوئ دلچسپی نہيں لے رہا،مطالبات پورے ہونے تک چين سے نہيں بيٹھيں گے،گھمير انقلابی يوتھ مومنٹ

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ہجيرہ کے گاؤں گھمير ميں اپنے بنيادی انسانی حقوق کے لئے سراپا احتجاج گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے بنيادی انسانی ضروريات کے لئے احتجاج کر رہے ہيں مگر انتظاميہ کو ٹس سے مس تک نہيں۔ ترجمان گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کی جانب سے سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں مومنٹ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ تمام لوگ جانتے ہیں آج ہم نے ٹانڈہ گھمیر ایک میٹنگ بلائی تھی۔ جس میں گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے کام کا لائحہ عمل سامنے لایا جانا تھا۔ اس میٹنگ گھمیر کے کونے کونے سے لوگوں کی شرکت اور جذبات کی وجہ سے علامتی پروٹیسٹ کرنا پڑا۔ جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی چیرمین جے کے ایس ایل ایف یاسر ارشاد گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے ممبر مرکزی کمیٹی نے ادا کیئے۔ تلاوت قرآن پاک سے آغاز ممبر رابطہ کمیٹی اور وٹس ایپ گروپ ایڈمن ظفر اقبال نے کیا۔ اس کے بعد مرکزی ڈپٹی چیرمین مالیات این ایس ایف اور ترجمان گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ نے تمام مطالبات سامنے رکھے اور کہا کہ ہم پانچ دن سے پر امن کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک کوئی زمہ دار ہمارے پاس نہیں آیا۔ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور آج علامتی پروٹیسٹ سے باور کرانا چاہتے کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا تو ہم پر تشدد تحریک چلائیں گے۔

گھمير انقلابی يوتھ مومنٹ کے کارکنان ميٹنگ کے دوران

پروٹیسٹ کے بعد میٹنگ کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم گھمیر کے ہر محلے میں سیمینار، جلسے، گرینڈ اجلاس اور کارنر میٹنگز کریں گے۔ گھمیر کے ہر فرد تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور تمام عوام کو ساتھ ملا کر فیصلہ کن لڑائی لڑنے کی طرف جائیں گے۔ مطالبات پورے ہونے تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *