Main Menu

رياستی متنازعہ حثيت کے خاتمے کی منصوبہ بندی کی مذمت، تحريک چلانے کا اعلان ، پی اين اے

Spread the love

مظفرآباد پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پیپلز نیشنل الاہنس نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی مسلمہ متنازعہ حثیت کے خاتمے کے مبینہ منصوبے کی شدید مزمت کرتے ہوے ریاستی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہیے۔ریاست کے کسی حصے کو عبوری صوبہ بنایا گیا تو یہ بھارت کے موقف کو جائز قرار دینے کے مترادف ہو گا، گلگت بلتستان کو بنیادی انسانی حقوق دئیے جاہیں اگر وسائل کی لوٹ مار صوبہ بناے بغیر کی جاتی رہی ہے تو اب حقوق بھی آئینی قانونی حثیت پر شب خون مارے بغیر دئیے جاہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز نیشنل الاہنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے چیرمین پی این اے زوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے کیا ۔اجلاس سے سردار رؤف کشمیری،افضال سلہریا،سجاد افضل،نثار شاہ ،یاسین انجم،کامران بیگ،فاران مشتاق،فاروق کشمیری،سلیم وانی،جبار کاشر،اسلم وطنوف،اور دیگر نے کیا،ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو دوطرفہ حمایت حاصل تھی جسکے ایک سال بعد آج حکومت پاکستان بھارتی اقدام کو دوبارہ سے دوہرا رہی ہے یہ بھارت کی زبان بولنے کے مترادف ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے حصے ہیں ان کی بین الاقوامی متنازعہ حثیت کو مسخ تبدیل یا اس میں ترمیم کا اختیار رائے شماری تک کسی کو بھی حاصل نہیں ایسی سازشوں اور ریاست کی تقسیم کے خلاف ریاستی اور عالمی سطح پر بھرپور مزاحمتی کردار ادا کرینگے،پی این اے کے ترجمان کے مطابق پی این اے کے آئندہ اجلاس کے بعد ریاست سمیت عالمی سطح پر منظم احتجاجی تحریک کا مرحلہ وار آغاز کیا جاہیگا۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *