Main Menu

جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نکیال فتح پور تھکیالہ کے زیر اہتمام پہلی عوامی حقوق، گلگت بلتستان کانفرنس کا انعقاد

Spread the love

نکيال

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نکیال فتح پور تھکیالہ کے زیر اہتمام پہلی عوامی حقوق، گلگت بلتستان کانفرنس کا انعقاد کيا گيا۔ کانفرنس سے جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیرمین نثار شاہ ایڈووکیٹ، گلگت بلتستان سے آئے ہوئے عوامی لیڈر و عوامی بیداری پارٹی کے سربراہ و ترقی پسند شریف کاکڑ، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی شیر عالم چودھری ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی ابرار احمد آزاد ایڈووکیٹ، جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی راولپنڈی اسلام آباد کے کنوینر کامریڈ عمر اخلاص، جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، جموں کشمیر نیپ کے راہنماء کامریڈ سردار جواد انور خان ایڈووکیٹ، سماج بدلو تحریک جموں کشمیر کے مرکزی راہنماء کامریڈ سردار علی افضل ایڈووکیٹ ، صدر جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نکیال کامریڈ عنایت بخاری، جنرل سیکرٹری جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نکیال کامریڈ راشد محمود نے جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نکیال کے زیر اہتمام پہلی عوامی حقوق و گلگت بلتستان کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں نکیال بار ایسوسی ایشن کے سنئیر ممبر و قانون دان سردار اکبر خان ایڈووکیٹ، نائب صدر بار ایسوسی ایشن شمیم رضا چودھری ایڈووکیٹ، سردار اسرار خان ایڈووکیٹ، سردار عتیق خان ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چودھری ظفر عالم ایڈووکیٹ ، سردار کامر حسین ایڈووکیٹ، مرزا تیمور طارق جرال ایڈووکیٹ ، امیدوار قانون ساز اسمبلی و سماجی راہنماء سردار وقار کرامت ، اے ای او ریٹائرڈ چودھری لطیف ، معروف سیاسی راہنماء چوہدری اکبر بٹالوی، قوم پرست راہنماوں سردار مظہر انور خان ایڈووکیٹ ، سردار ظہیر خان ، سردار نعمان نذیر، ساجد حسین چودھری، معروف ترقی پسند مارکسی لیڈر کامریڈ سکندر حیات جنجوعہ ، سنئیر سیاسی نوجوان راہنماء چوہدری خضر افتخار، حافظ عبداللہ ۔مولوی اسماعیل، ڈاکٹر ارشد چودھری، حسنین احمد نارہ ، سردار عمر عظیم، سردار ابرار داد، عبدالعزیز جیروری، حاجی اعظم چودھری، مرتضی چودھری، صداقت چوہدری، سید صفدر حسین، سید افتخار حسین ، چودھری شجاعت احمد،کامریڈ کاشر، کامریڈ شاہد سمیت تحصیل پریس کلب نکیال فتح پور تھکیالہ، کشمیر پریس کلب نکیال کے سنئیر صحافیوں عہدیدران و ممبران، کالم نگاروں، دانشوروں، تاجر راہنماوں ، طلباء راہنماوں، مزدور راہنماوں سمیت پیپلزپارٹی پارٹی ، مسلم لیگ ن ، سماج بدلو تحریک کے نمائندگان ، راہنماوں و سینکڑوں عوام پارٹی ممبران نے شرکت کی ۔سوشل ميڈيا پر جاری بيان کے مطابق عوامی حقوق گلگت بلتستان کانفرس میں 8 نکاتی قرار داد بھی منظور کی گی ۔ کانفرنس کے مطالبات مندرجہ ذيل ہيں:

گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو آزاد کرو۔
ریاست جموں کشمیر کی پاکستان و بھارت کی طرف سے مستقل تقسیم کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
سخت عوامی مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔
گلگت بلتستان کو صوبہ نہ بنایا جائے بلکہ آئین ساز اسمبلی ، بااختیار ، باوقار اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
تمام ترقیاتی منصوبہ جات مقامی حکومت کے حوالے کیے جائیں ۔
وسائل کی لو ٹ کھسوٹ بند کی جائے۔
کامریڈ بابا جان و اسیران کو فوری طور پر غیر مشروط رہا کیا جائے۔
کامریڈ تنویر کو رہا کیا جائے۔ کامریڈ تنویر کی ہائی کورٹ ، جسٹس کی طرف سے ضمانت مسترد کرنے کا جواز غیر قانونی و ائینی اور قابل مزمت ہے ۔
آزاد جموں کشمیر کو آزاد کیا جائے، بااختیار و آئین ساز اسمبلی بنائی جائے۔
ہائیڈرل سمیت تمام منصوبہ جات مقامی حکومت کے حوالے کیے جائیں۔
عوامی کی جدوجہد کو جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی تیز کرے گی ۔
نکیال میں عوامی ورکرز پارٹی عوام علاقہ کے حقوق کی نگہان و ضامن ہے۔
گلگت بلتستان بارے حسب رویت پاکستان کا منافقانہ وبہیمانہ ،متعصبانہ رویہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا۔
گلگت بلتستان کے مسلہ کو گلوبل انٹرسٹ کی نظر سے دیکھنا ہو گا۔
پاکستانی فوجی سربراہ زبردستی چین کی ایماء پر صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔
مودی اور عمران خان پالیسی، کارڈ میں کوئی فرق نہیں۔مودی کے بعد عمران خان و فوج چھرا گھونپ رہے ہیں۔
ریاست کی مستقل تقسیم کی وجہ سی پیک بن رہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر والوں کی بھی جلد باری ہے۔
سماج بدلو تحریک نکیال میں قابل ستائش اور زمینی حقائق کے مطابق جدوجہد کر رہی ہے۔ جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی سماج بدلو تحریک کو تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔
سیز فائر لائن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش ناک۔
عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔کوئی پرسان حال نہیں ۔
نہتے عوام کو ان خطوں میں قابضین نے توسیع پسندانہ عزائم کے لئے گولہ باری سے تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔
نکیال میں صحت، تعلیم ، بجلی ، روڈز کے مسائل اب تک حکومت و اپوزیشن نے حل نہیں کیے۔
عوام علاقہ نکیال جدید دور میں بھی پتھر کے زمانہ میں رہ رہے ہیں ۔


عوام کو بنیادی و عوامی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔
بینظر انکم سپورٹ پروگرام، باڈر پیکج و دیگر حکومتی مراعات میں بڑے پیمانے پر دھندلی کی گئیں ہیں۔
ان خطوں میں غلامی کی صورتحال سری نگر جموں سے بھی زیادہ بدتر ہے ۔
عوامی حقوق کانفرس کے بعد ایک اہم اجلاس بھی کیا گیا ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *